۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت ‌الله اعرافی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: حجۃ الاسلام و المسلمین موسویان حوزہ علمیہ کا سرمایہ اور اقتصاد اسلامی کے تابناک چہرہ تھے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے لیے ان کی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

حواہ علمیہ اور بزرگ علماء مستقبل میں ان کے علمی کارناموں کے انتظار میں تھے لیکن اب وہ ان کے فراق کے سوگ میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے استاد اور ایران کے سینٹرل بینک کے فقہی کونسل کے ممبر کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی کی طرف سے جاری کئے گئے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم سید عباس موسویان(طاب ثراہ) کی رحلت کی خبر دینی مدارس، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے نامور شخصیات اور ملک کے اقتصاد دانوں کے لیے دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔ وہ انتہائی مخلص اور بہت قابل شخصیت کے مالک تھے۔ وہ حوزہ علمیہ کا سرمایہ اور اقتصاد اسلامی میں تابناک چہرہ تھے۔اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ان کی فکری اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

حوزہ علمیہ اور بزرگ علماء مستقبل میں ان کی گرانقدر علمی خدمات کے منتظر تھے لیکن اب وہ ان کے فراق کے سوگ میں ہیں۔ اس مصیبت پر دینی تعلیم کے مراکز، یونیورسٹیوں، ان کے شاگردوں، دوستوں، پسماندگان، ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کے بیٹوں کو تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور خدائے مہربان سے اس محنتی اور مخلص عالم دین کے درجات کی بلندی کی درخواست کرتا ہوں۔  خدا انہیں اولیاء الہی اور ان کے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر و شکیبائی اور اجر عطا فرمائے۔

عاش سعیدا و مات سعیدا۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزه‌های علمیہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .