۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رهبر انقلاب اسلامی

حوزہ /آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں معاشی فقہ کے ماہر سید عباس موسویان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید عباس موسویان کی وفات پر تعزیت پیش کی،پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام و المسلمین  سید عباس موسویان رحمةالله ‌علیه کی وفات پر ان کے لواحقین سمیت شاگردوں ،ساتھیوں اورعقیدت مندوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
 وہ معاشی فقہ ،اسلامی بینکاری اور فقہی معاملات کے دیگر امور میں ماہر تھے  اور ان کا اس دنیا سے انتقال کر جانا خسارہ ہے۔ خدا سے مرحوم و مغفور کی  مغفرت ، بلندی درجات  اور اس کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

سید علی خامنہ ای
10اگست 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .