۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت‌الاسلام محمدرضا صالح

حوزہ / ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کی وفات پر سربراہ جامعہ المصطفی مشہد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کی وفات پر سربراہ جامعہ المصطفی مشہد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے ۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

 بسم الله الرحمن الرحیم 
 انا الله و انا الیه راجعون


ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کی وفات کی خبر موصول ہوئی ۔
آپ جامعہ المصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیل علماء میں سے تھے ، انہوں نے ہندوستان کے علم و عالم دوست سرسی شہر میں حوزہ علمیہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی بنیاد رکھی اور پوری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج ، تعلیم و تربیت اور متعدد طلباء کی تربیت میں صرف کردی۔
ہم ان کے انتقال پر ملال کی مناسبت سے انجمن علمائے ہندوستان سمیت شاگردوں،چاہنے والوں ، ان کے لواحقین خاص طور پر فرزند حجت الاسلام سید عباس مہدی زیدی کی خدمت میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
امید ہے کہ خداوند متعال اس عظیم مصیبت پر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ایام عزاداری میں مرحوم و مغفور کو سید الشہداء کے مہمان قرار دے ۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے جوار میں دعا گو ہیں ۔

محمد رضا صالح 
سربراہ جامعہ المصطفی شعبہ مشہد مقدس 
ہفتم محرم الحرام 1442

تبصرہ ارسال

You are replying to: .