۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام رضا شاکری-معاون تربیتی و فرهنگی جامعه المصطفی

حوزہ / ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کے انتقال پر ملال پر نمائندہ المصطفی شعبہ ہندوستان نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کے انتقال پر ملال پر نمائندہ جامعہ المصطفی شعبہ ہندوستان نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
انا للہ وانا الیہ راجعون

قال امام صادق علیہ السلام :
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شيء إلى يوم القيامة .

بزرگ اور مجاہد عالم دین حضرت حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی رحمة الله عليه کی وفات کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور رنج ہوا ۔
اس عالم دین کا شمار معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے والوں میں ہوتا تھا ، مرحوم مولانا سید اقتدار مہدی کا نام زبان زد عام و خاص تھا ، انہوں نے سرسری شہر میں حوزہ علمیہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی بنیاد رکھنے کے ساتھ اپنی عمر کو مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج ، مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگردوں کی تربیت کیلئے دینی مدارس میں صرف کردیا اور صدقہ جاریہ کے عنوان سے بہت ساری خدمات انجام دیں ۔
ہم اس عظیم سانحے کی مناسبت سے حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف ، مراجع عظام تقلید ، دینی مدارس ،علماء ہندوستان اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔

رضا شاکری 
نمائندہ جامعہ المصطفی شعبہ ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .