۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امام زمانہ (عج)

حوزہ/ امام مہدی (عج) کے بارے میں شکوک و شبہات کو رد کرنے کے مقصد سے "دا پرامس مہدی" ٹیم نے 15 جنوری کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک شوستری امامباڑہ، ممبئی میں تیسری مرتبہ ٹویلتھ ٹاک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہم ایک ایسے دور میں ہیں جس میں پوری انسانیت منجی موعود کی آمد کی منتظر ہے، اسلام کا ہر فرقہ اس موعود کو امام مہدی (عج) مانتا ہے اور اس کے ظہور کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جس کی پیشنگوئی گوئی 1400 سال پہلے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کی تھی۔

علم میں اضافہ اور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے بارے میں شکوک و شبہات کو رد کرنے کے مقصد سے "دا پرامس مہدی" ٹیم نے 15 جنوری کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک شوستری امامباڑہ، ممبئی میں تیسری مرتبہ ٹویلتھ ٹالک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12 مقررین کو امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے متعلق 12 مختلف موضوعات پر 12 منٹ تک تقریر کرنے کی دعوت دی گئی جس میں ہندوستان بھر کے نامور اسکالرز اور دانشوروں نے سامعین کے سامنے اپنا کلام پیش کیا۔

مقررین کے ذریعہ مطرح کئے گئے کچھ دلچسپ موضوعات/سؤالات یہ تھے:

امام مہدی ؑکی حکومت کب تک رہے گی۔ بائبل میں امام مہدی ؑکا ذکر۔ امام حسین ؑاور امام مہدی ؑ۔ امام مہدی ؑاور جوانوں کا ذکر ہے؟

یہ مذاکرے سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر 22 فروری 2023 سے امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کی تقریبات کے ساتھ ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام دنیا کے مختلف ممالک میں حسب ذیل وقت پر نشر کیا جائے گا:
ہندوستان رات 9 بجے
نیویارک صبح 10.30 بجے
تنزانیہ شام 6.30 بجے
بغداد شام 6.30 بجے
تہران شام 7 بجے
لندن دوپہر 3.30 بجے
دبئی 7.30 بجے
میلبورن 2.30 بجے
ٹورنٹو صبح 10.30 بجے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .