۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام جشن امام مہدی (عج) کا انعقاد

حوزہ/ ولادت با سعادت منجی عالم بشریت، قائم آل محمد امام مہدی زمان عج الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں تشریف لائے عاشقان امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ ولادت با سعادت منجی عالم بشریت، قائم آل محمد امام مہدی زمان عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں تشریف لائے عاشقان امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے شرکت کی، محفل کا آغاز آخوند مسلم قرائتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

تصویری جھلکیاں:  کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام جشن امام مہدی (عج) کا انعقاد

اس موقع پر مقررین نے فلسفۂ ظہور امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کو امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کیلئے ہر وقت دعا کرتے رہنے کی تلقین کی، جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین محمدی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد امینی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق رضوی تکت، مولانا نثار بروی اور صدر انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کے نام قابل ذکر ہیں۔ 

اس موقع متعدد قصیدہ خوان نے اپنے خوبصورت آوازوں میں امام زمانہ کے عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شان میں بلتی اور اردو زبانوں میں قصیدہ اور منقبت پیش کئے، جن قصیدہ و منقبت خوانوں نے اپنے نظرانہ عقیدت پیش کئے ان میں آخوند لیاقت ذاکری طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، محمد علی طالب علم جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ)،کمیل احمدی طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر، شجاعت علی شاہی، سہیل علی، سکندر وزیر، کمیل حسین، محمد موسی اور انصار حسین کے نام قابل ذکر ہیں۔

انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد ابراہیم خلیلی نے جشن ولادتِ با سعادت امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے اس محفل با برکت میں نظامت کے فرائض انجام دیئے، اس سے قبل شب ولادت با سعادت و شب نیمہ شعبان کے موقع پر انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ نے حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کو خوبصورت لائٹنگ، پھولوں اور جھنڈوں سے سجایا اور حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے ساتھ ساتھ ضلع صدر مقام کے محلہ جات اور ضلع کے مختلف علاقوں میں مساجد، امام بارگاہ اور گھروں کو لائٹنگ اور چراغاں کے ذریعے سجایا گیا اور اونچے پہاڑوں پر بھی چراغاں کر کے شب نیمہ شعبان اور شب ولادت با سعادت امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے موقع پر عاشقانِ امام زمانہ نے اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .