حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، ان مجالس کا آغاز 13 جمادی الاول سے ہو گیا ہے، جو 3 جمادی الثانی 1444 ہجری تک جاری رہے گا اور ماتمی جلوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
تصاویر دیکھیں:
ان مجالس عزا میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علمائے کرام حضرت فاطمۃ الزہرا سلام الله علیہا کی فضائل و مناقب پر تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہیں اور شعبہ تبلیغات جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے دیے گئے مختلف موضوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو کر رہے ہیں اور حاضرین و مومنین ان مجالس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ میڈیا سیل اثنا عشریہ نیٹورک ان مجالس کو براہ راست جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر نشر کر رہے ہیں جن سے دور دراز علاقوں میں بیٹھے مومنین بزرگ بالخصوص ضلع کرگل سے باہر ریاستوں میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات استفادہ کر رہے ہیں۔
جن علمائے کرام و خطباء نے 26 جمادی الاول 1445 ہجری تک منعقدہ مجالس کو خطاب کریں گے ان میں حجت الاسلام شیخ عبدالرحمان ماجانی, حجت الاسلام شیخ غلام رضا بابائی, حجت الاسلام شیخ محمد حسین توسلی, حجت الاسلام شیخ عباس روحانی, حجت الاسلام شیخ محمد حسین مجلسی, حجت الاسلام شیخ طاہ شاعری, حجت الاسلام شیخ غلام محمد شعبانی, حجت الاسلام والمسلمین شیخ عباس واعظی, حجت الاسلام شیخ محمد حسین محمدی, حجت الاسلام شیخ محمد اسحاق بابائی, حجت الاسلام سید محسن رضوی اور حجت الاسلام شیخ محسن علی کے نام قابل ذکر ہیں-
آپ کا تبصرہ