۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل ہندوستان کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی نے اپنے ایک بیان میں NEET امتحانات میں کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں حالیہ NEET امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام والمسلمين شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا ہے کہ خطہ لداخ کے تمام طلاب و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا، بلکہ پورے لداخ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

شیخ ناظر مہدی نے نونو منتظر مہدی احمد فرزند ارجمند ڈاکٹر احمد علی سمیت دیگر کامیاب اُمیدواروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طالب علم قوم کا اثاثہ ہیں اور ہم ان کے مستقبل میں کامیابیوں کے لیے بھی دعا گو رہیں گے۔

جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کے صدر شیخ ناظر مہدی نے کامیاب طلباء کے والدین اور اساتذہ کی خدمت میں بھی مبارک باد پیش کی۔

شیخ ناظر مہدی نے پورے ہندوستان میں ٹاپ کرنے والی مسلم طالبہ آمنہ کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی پورے ملک کی مسلم خواتین کے لئے ایک نمونہ قرار دیا۔

شیخ ناظر نے مزید کہا کہ آمنہ کی کامیابی نے یہ بتا دیا ہے کہ حجاب کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .