۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/ نویں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت نیز آیت الله ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ دیگر شہید ہونے والے حضرات کی ترحیم کی مناسبت سے ادارۂ اہل بیت(ع) شناسی کی جانب سے کے مدرسۂ حجّتیہ قم میں ایک مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نویں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت نیز آیت الله ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ دیگر شہید ہونے والے حضرات کی ترحیم کی مناسبت سے ادارۂ اہل بیت(ع) شناسی کی جانب سے کے مدرسۂ حجّتیہ قم میں ایک مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی تاریخِ ایران کے ایک کامیاب ترین صدر تھے، مولانا سید کلب جواد نقوی

مجلس میں ہندوستان اور پاکستان کے علماء و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجلسِ عزاء سے ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرتِ طیّبہ کے متعدد پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی تاریخِ ایران کے ایک کامیاب ترین صدر تھے، مولانا سید کلب جواد نقوی

انہوں نے آیت الله ابراہیم رئیسی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی کتابوں کی متعدد روایات کی روشنی میں آیت الله رئیسی اور ان کے ہمسفر حضرات درجہء شہادت کے حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں شہادت دو طرح کی ہے ایک شہادتِ حقیقی جو میدان قتال و جہاد میں حاصل ہوتی ہے اور دوسرے شہادتِ حکمیہ، جس کے متعدد مصداق روایات میں موجود ہیں۔ خدمتِ خلق کی راہ میں اور وہ بھی آگ سے جل کر آقائے رئیسی اور ان کے ساتھی شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی تاریخِ ایران کے ایک کامیاب ترین صدر تھے، مولانا سید کلب جواد نقوی

مولانا نے آقائے رئیسی کے تقریباً تین سالہ دورِ حکومت میں اُن کی بہت سی خدمات پر روشنی ڈالی اور اُنہیں تاریخِ ایران کا ایک کامیاب ترین صدر قرار دیا۔

مجلسِ عزاء کی ابتداء میں جامعة المصطفیٰ کے کلچرل شعبہ کے ڈائرکٹر حجة الاسلام آقائے حمید رضا رضائی نے بھی آقائے رئیسی، آقائے آلِ ہاشم اور جناب حسین امیر عبد اللّٰہیان کی شخصیت کے سلسلہ میں اہم تقریر کی۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی تاریخِ ایران کے ایک کامیاب ترین صدر تھے، مولانا سید کلب جواد نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .