۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مولانا آفاق عالم زیدی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس میں ایک مجلسِ عزا برائے ایصالِ ثوابِ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوئی، جس سے ہندوستان سے آئے ہوئے عالم دین مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس میں ایک مجلسِ عزا برائے ایصالِ ثوابِ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوئی، جس سے ہندوستان سے آئے ہوئے عالم دین مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی نے خطاب کیا۔

حرم امام رضا (ع) میں برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام

مولانا آفاق عالم زیدی نے امام رضا علیہ السّلام کی سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے آپ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی کا ایک عظیم پہلو، دشمن سے نہ ڈرنا تھا اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی روحانیت میں اتنی کشش تھی کہ جو ہر طالب علم کو اپنی طرف کھینچتی تھی۔

حرم امام رضا (ع) میں برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام

مجلس کے اختتام پر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہدائے خدمت کے درجات کی بلندی اور کل جہان میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔

حرم امام رضا (ع) میں برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .