۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید حسین مؤمنی

حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے کہا:انسان کو چاہیے کہ وہ ان تمام مواقع اور نعمتوں کی قدر کرے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں اور راہ سعادت پر گامزن رہنے کے لیے ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے، امام خمینی (رہ) نے مواقع سے فائدہ عظیم استفادہ کیا اور انقلاب اسلامی کو فتح دلا کرکے ائمہ اطہار علیہم السلام کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شہادت حضرت امام جواد علیہ السلام کی مناسبت پر منعقد ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک کامیاب زندگی کے لئے محاسبہ اور مراقبہ نہایت ہی ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کے وجود میں بے پناہ صلاحتیں نعمتیں رکھی ہیں، انسان کو ان صلاحیتوں اور نعمتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور اس سے استفادہ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ استعمال نہ ہونے کی صورت میں آہستہ آہستہ کم اور ختم ہوتی جاتی ہیں، لہذا عقلمند انسان وہ ہے جو ان کی طرف توجہ دے اور اس کی قدر کرے۔

انہوں نے جوانی، صحت و سلامتی، زندگی اور حیات کو انسان کا سب سے عظیم سرمایہ قرار دیا اور کہا : انسان کو ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیےجو شخص بڑھاپے کو پہنچ چکا ہے وہ جوانی کے مواقع کی قدر کرتا ہے؛ زندگی اور حیات ایک نعمت ہے اور اس میں بے پنا مواقع ہیں،انسان اسے اس وقت سمجھتا ہے جب وہ اپنے اندر موت کے اثرات دیکھنے لگتا ہے۔

خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا:انسان کو چاہیے کہ وہ ان تمام مواقع اور نعمتوں کی قدر کرے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں اور راہ سعادت پر گامزن رہنے کے لیے ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے، امام خمینی (علیہ الرحمہ) نے مواقع سے فائدہ عظیم استفادہ کیا اور انقلاب اسلامی کو فتح دلا کرکے ائمہ اطہار علیہم السلام کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .