۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
میوزیم

حوزہ/ حرم حضرت امام رضا (ع) کے میوزیم کو ایران کی بین الاقوامی کونسل آف ICOM کے 14 معیاروں میں سے 11 معیاروں پر سر فہرست قرار دیا گیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی ریکارڈ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور حرم امام رضا علیہ السّلام کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں میوزیم کے 3 معیاروں میں بہتری آنے کی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السّلام کے میوزیم کو ملک کے بڑے سرکاری میوزیمز میں سے منتخب کیا گیا ہے، جس نے مختلف چیزوں کے تعارف، میوزیم کی دیکھ بھال اور حفاظت میں پہلا مقام حاصل کیا اور فیزیکل اسٹینڈرڈز میں جیسے میوزیم کا وزٹ، فن پاروں کی جمع آوری، ورچوئل سرگرمیاں، عالمی ڈے وژن اور تحقیق کے میدان میں دوسرا درجہ حاصل کیا۔

آقا حسینی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے اور معذور افراد کے لئے سہولیات فراہم کرنے میں یہ میوزیم تیسرے نمبر پر ہے، کہا کہ ملکی سطح پر تمام سرکاری میوزیمز کی نسبت سب سے زیادہ معیار حاصل کرنے کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ کلچرل ہیریٹیج ویک اور عالمی یوم میوزیم کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی میوزیمز کے سربراہان، یونیسکو کے نمائندے اور ایران ICOM کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایران کا بہترین میوزیم منتخب کرنے کےلئے 16 ویں دورے میں 833 سرکاری و غیر سرکاری چھوٹے بڑے میوزیمز کا سروے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .