۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آیت اللہ غایث الدین طہ محمدی

حوزہ/ آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم حضرت معصومہ قم سلام للہ تک انجام پائی جس میں ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں سے مرحوم کو الوداع کہا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم حضرت معصومہ قم سلام للہ تک انجام پائی جس میں ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں سے مرحوم کو الوداع کہا ۔

اس عالم کی نماز جنازہ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کی اقتدا میں اد اکی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ہمدان لے جایا جائے گا۔

اس مجاہد عالم کی تشییع جنازہ آج شام کو شہر فامنین میں بھی انجام پائے گی،جس شہر میں مرحوم نے 23 سال تک امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اور کل بروز منگل اس مجاہد عالم کی نماز جنازہ اور تدفین صبح 9:00 بجے صوبہ ہمدان میں واقع قبرستان گلزار شہیدا میں ہوگی۔

آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی 8 جون بروز ہفتہ کو برین ہیمرج کے باعث 77 سال کی عمر میں قم المقدسہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .