حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عشرہ کرامت کے موقع پر سفیرانِ اور خادمانِ کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) حرم مطہر کا پرچم اپنے ہمراہ لئے آیت اللہ اعرافی کے درسِ خارج کے مہمان بنے۔
آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات میں حرمِ کریمہ ٔ اہل بیت(س) کے خادموں اور اراکین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ (س) کی مقدس شہر قم میں آمد سے قبل بھی یہ شہر ایک بڑا علاقہ تھا جہاں بزرگ اصحابِ اہل بیت کی رفت و آمد رہتی تھی لیکن حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے نورانی وجود نے اس شہر قم کو بدل کر رکھ دیا اور اپنے وجود سے ایسی نورانیت عطا کی جس سے حوزہ علمیہ نے ایک ہزار سال سے زیادہ پائیداری حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ (س) کی موجودگی کی بدولت ہی ایران کا اسلامی انقلاب کامیاب ہوا اور علم یہاں سے دنیا کے دوسرے حصوں تک علم پھیل گیا۔