۱۴ تیر ۱۴۰۱ |۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۳ | Jul 5, 2022
رحیم حیات قریشی

حوزہ/ ایران میں پاکستان کے سفیر نے سفارت پاکستان کے کارکنوں کے ہمراہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کی زیارت کی اور شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک ان کے مقام کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں پاکستان کے سفیر جناب رحیم حیات قریشی نے شہر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کے ادارہ امور بین الملل (بین الاقوامی امور) نے پاکستانی سفیر کو شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقام اور حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں ایرانی اور اسلامی معماری کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں نماز ادا کی۔

آخر میں اس حرم کے ادارہ امور الملل کی طرف سے انہیں انگریزی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کریم کا ایک نسخہ بھی تحفے کے طور پر دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 16 =