حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ زبیرو دادا نے ایک وفد کے ہمراہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضری دی اوراس مقدس بارگاہ کے مختلف مقامات کو دیکھا۔
حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے اس وزٹ کے دوران نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور حرمِ کریمۂ اہلبیت سلام اللہ علیہا کی معماری کی تاریخ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ضریح کی زیارت کی اور دفتر امور بین الملل میں جا کر اس حرم مقدس کے تبرکات حاصل کئے۔
یاد رہے کہ نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے میوزیم کا بھی وزٹ کیا اور شہر قم کی تہذیب و ثقافت میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے نقوش کے تاریخی حقائق کے متعلق آگاہی حاصل کی۔