۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدحسین مومنی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ اگر کوئی شخص امام زمانہ (عج) سے متصل ہونا چاہتا ہے تو حضرت معصومہ (ع) کے حرم کی فجر سے غافل نہیں ہونا چاہئے، اس حرم میں امام کی آمد کے لیے ڈھیروں دعائیں مانگیں، اسی حرم کے وسیلے سے ہی ہماری تمام مشکلات حل ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے شب ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا مسجد مقدس جمکران میں ہزاروں مومنین کے بیچ خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرزندان ائمہ میں سے صرف تین ہی ایسے ہیں جن کے لیے ایک معصوم امام نے خصوصی زیارت نامہ انشا فرمایا ہے، یہ تین زیارت حضرت ابوالفضل العباس (ع) حضرت علی اکبر (ع) اور حضرت معصومہ سلام اللہ کے سلسلے میں ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے لیے تحریر کردہ زیارت امام رضا علیہ السلام کی زبان مبارک سے صادر ہوا ہے اور اس زیارت میں آپ نے حضرت معصومہ علیہا السلام کو بہت ہی منفرد خصوصی الفاظ کے ساتھ مخاطب کیا ہے۔

حجۃ الاسلام مومنی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امام زادوں میں سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا ذات منفرد اور خاص خصوصیات کی حامل ہے جن پر غور کیا جانا چاہیے، آپ کی منفرد خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ کم از کم تین ائمہ معصومین (ع) امام صادق (ع) امام رضا علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام نے آپ کی زیارت پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: روایتوں میں ائمہ معصومین (ع) سے منقول ہے کہ جو شخص قم میں حضرت معصومہ (س) کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہو جائے گی، یہ زیارت کے ثمرات میں سے ایک ہے، اور آپ کے وجود مقدس کی بدولت روز قیامت تمام شیعوں کی شفاعت ہوگی اور وہ داخل جنت ہوں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا کہ اگر کوئی شخص امام زمانہ (عج) سے متصل ہونا چاہتا ہے تو حضرت معصومہ (ع) کے حرم کی فجر سے غافل نہیں ہونا چاہئے، اس حرم میں امام کی آمد کے لیے ڈھیروں دعائیں مانگیں، اسی حرم کے وسیلے سے ہی ہماری تمام مشکلات حل ہوں گی۔

تقریر کے آخر میں انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی طرز زندگی ہماری بچیوں کے لیے نمونہ ہونا چاہیے، ان کو چاہیے کہ وہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے میں علمی، عملی اور طور پر حقیقی کمال تک پہنچیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .