۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا حسن

حوزہ/ امام حسن ؑ صورت اور حلیہ میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے یہی وجہ ہے کہ لوگ انؑسے ملنے اور انکی ملاقات کے مشتاق رہتے تھے آپ ؑ زہد و تقویٰ علم و عرفان حلیمی و بردباری تدبر اور فہم فراست میں اپنی مثال آپ تھے امام عالی مقام ؑ نے اپنی شریف النفسی سخاوت اور انسان دوستی سے اپنے بد ترین دشمنوں کو بھی ندامت کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کریم اہلبیت حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سعید میں جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے طلاب کے علاوہ سینکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔

اس موقع پر جن معززین نے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام سید حسین گریند ، حجت الاسلام سید یوسف موسوی ،حجت الاسلام سید محمد صفوی ،حجت الاسلام سید ذولفقار جعفری اور مولوی نثار حسین والوشامل ہیں ۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؑ کی سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام حسن ؑ صورت اور حلیہ میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے یہی وجہ ہے کہ لوگ انؑسے ملنے اور انکی ملاقات کے مشتاق رہتے تھے آپ ؑ زہد و تقویٰ علم و عرفان حلیمی و بردباری تدبر اور فہم فراست میں اپنی مثال آپ تھے امام عالی مقام ؑ نے اپنی شریف النفسی سخاوت اور انسان دوستی سے اپنے بد ترین دشمنوں کو بھی ندامت کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن ؑ نے امت کو جوڑنے اور باہمی انتشار کے سد باب کے لئے بے پناہ جذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا اپنے ظاہری منصب سے دستبرداری اختیار کی اور اپنے منحرفین کو ایسے صلح نامے پر آمادہ کیا جوخلافت اسلامیہ کا حلیہ بگھاڑنے والے ملوکیت کے پرستاروں کے لئے جنگ سے بھی زیادہ گران ثابت ہوا۔

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت امام حسن ؑ کا کردار و عمل اور سیاسی تدبر ہر دور میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی حفاظت کے لئے ایک نقش راہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .