۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا حسن

حوزہ/ حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ نہ صرف سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ کے آئینہ دار تھے بلکہ صورت میں بھی سب سے زیادہ مشابہ تھے آپ ؑ عالم اسلام کی مدبر ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہے شریف النفسی اور کرم و سخاوت میں آپ اپنی مثال آپ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں کریم اہلبیت نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر ایک پُر وقارتقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جامعہ باب العلم کے اساتذہ طلاب ،باب العلم ہائرسکنڈری سکول کے طلاب اور لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اس مناسبت پر علمائے دین کے علاوہ طلاب نے امام حسن مجتبیٰ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کا آغاز تلاوت پاک سے ہوئی جس کی سعادت قاری قمر علی صوفی نے حاصل کی تقریب سے جن علماء دین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شامل ہیں علماء کرام نے امام عالی مقام ؑ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ کو مسلمانوں کی سربلندی اور ملت سازی کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

آخر میں صدارتی خطبہ میں آغا صاحب نے کہا کہ حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ نہ صرف سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ کے آئینہ دار تھے بلکہ صورت میں بھی سب سے زیادہ مشابہ تھے آپ ؑ عالم اسلام کی مدبر ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہے شریف النفسی اور کرم و سخاوت میں آپ اپنی مثال آپ تھے آغا صاحب نے کہا کہ امام حسن ؑ نے مشکل ترین مراحل میں دین و امت کی خیر خواہی کا بےمثال مظاہرہ کیا۔

آغا صاحب نے حال ہی میں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے تئیں وحشیانہ کاروائی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملہ رمضان کے مقدس مہینے میں کیا گیا جو اسلام میں روحانیت اور عبادات کا اہم وقت ہے۔

آغا صاحب نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو صہیونی فوج کی کھلی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیلی قابض فوج نےبدھ کی رات مسلسل تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کر لیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آغا صاحب نے بیت المقدس کی آزادی اور مستضعفین قوم کی خلاصی کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .