۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر نے کہا کہ حضرت امام حسن المجتبیٰ  ؑ نہ صرف سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ کے آئینہ دار تھے بلکہ صورت میں بھی سب سے زیادہ مشابہ تھے آپ ؑ عالم اسلام کی مدبر ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہے شریف النفسی اور کرم و سخاوت میں آپ اپنی مثال آپ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نوسہ رسول ؐ کریم اہلبیت حضرت امام حسن المجتبیٰ  ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر فرزندان اسلام کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام ؑ کے سیرت و کردار اور حیات طیبہ کو اسلام کی سربلندی اور ملت سازی کا راہ عمل کرار دیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت امام حسن المجتبیٰ  ؑ نہ صرف سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ کے آئینہ دار تھے بلکہ صورت میں بھی سب سے زیادہ مشابہ تھے آپ ؑ عالم اسلام کی مدبر ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہے شریف النفسی اور کرم و سخاوت میں آپ اپنی مثال آپ تھے۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام حسن ؑ نے مشکل ترین مراحل میں دین و امت کی خیر خواہی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .