آغا سید حسن الموسوی الصفوی
-
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
یحیٰ سنوار کی شہادت مزاحمتی جذبہ کو مزید طاقتور بنائے گی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت مزاحمت کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صہیونی جارحیت کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی۔ آغا صاحب نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ امام خامنہ ای کا یہ قول کہ "اسرائیل عنقریب نابود ہوگا" مظلوم فلسطینیوں کی ہمت بڑھاتا ہے۔
-
آغا سید حسن کا غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت پر شدید رد عمل/ پیغمبر اسلامؐ کی توہین کرنے والے مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
حوزہ/ آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے غزہ اور لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
پُرخطر حالات میں رہبر انقلاب کا خطبہ، اس بات کی دلیل کہ لبنان و فلسطین تنہا نہیں ہیں
حوزہ/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دلعزیز شہیدِ مقاومت، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، اور لبنانی مقاومت کے مجاہدین کی شہادت اسرائیل کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
-
حضرت امام زین العابدین ؑ کی شہادت کی مناسبت سے شالیمار سرینگر میں جلوس برآمد؛
آغا حسن کی ایران میں ہوئے دہشتگرد حملہ کی مذمت،پاراچنار میں قتل عام بند کرنے کی پاکستان سے اپیل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن الموسوی الصفوی نے پاراچنار میں ہورہے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا وہ اس جنگ میں تماشائی کردار اپنانے کو بند کرے اور ملک کے امن کو برقررا رکھنے کی فکر کرتے ہوئے پارا چنار میں دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائے۔
-
اسرائیل کے حملے پر ایران مبارکباد کا مستحق، آغا حسن
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ تل ابیب پر جوابی فضائی حملے عزم، صلاحیت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پرایران مبارکبادی کا مستحق ہے۔
-
کشمیر؛آغا سید حسن کی قیادت میں بڈگام میں یوم القدس کا سب سے بڑا جلوس برآمد
حوزہ/ کشمیر میں آغا سید حسن کی قیادت بڈگام میں یوم القدس کا سب سے بڑا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔
-
آغا سید حسن کی شہید قاسم سلیمانی کے حرم میں دھشت گردانہ حملہ کی مذمت
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران کے کرمان شہر میں دھشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملے مشرقی شہر کرمان میں سابق فوجی جرنیل شہید القدس کے مقبرے پر دعائیہ تقریب کے دوران ہوئے آغا صاحب نے اس سانحہ میں زائرین کی شہادتوں اور زخمیوں پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی؛
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی اتحاد بین المسلمین کی کوشش و کاوش کسی سے مخفی نہیں
حوزہ/ تبیان القرآنی ریسرچ انیسچوٹ کے مدیر اعلی حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے اپنے رسمی سوشل میڈیا اکونٹ پر آغا صاحب کی گرفتاری وارنٹ پر افسوس جتایا اور اس کی شدید مزمت کی۔
-
امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر سری نگر میں مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی34برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مدین صاحب سرینگر میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جس میں انجمن سے وابستہ ذاکرین حضرات نے مرثیہ خوانی کر کے امام راحل امام خمینیؒ کے تئیں خراج تحسین پیش کیا۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے بانی کی برسی پر مجلس عزاء کا اہتمام:
آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی نمایاں علمی، مذہبی اور سماجی خدمات تاریخ کشمیر کا زرین باب ہیں
حوزه/ جموں وکشمیر؛ بانی انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے اجتماعات +تصاویر
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے متعدد اجتماعات منعقد ہوئے ، ان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں آغا سید حسن کی اقتدا میں منعقد ہوا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے تقریب استقبال ماہ رمضان کا انعقاد
حوزہ/ رمضان کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کیا۔
-
امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں جشن ولادت امام حسین ؑ کا انعقاد
حوزہ/ امام باڑہ حسن آباد کشمیر میں جشن ولادت امام حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں آغا سید حسن نے نواسہ رسول ؐ کے سیرت و کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔
-
عید بعثت اور معراج النبی (ص) کے موقع پر آغا سید حسن کا ہدیہ تہنیت
جامع مسجد شریف بڈگام میں عظیم الشان جشن بعثت کا انعقاد
حوزہ/ عید مبعث اور معراج النبی (ص) کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام جامع مسجد شریف بڈگام میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے خصوصی اجلاس میں انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کا جشن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انقلاب اسلامی ایران کی جشن سالگرہ بھی منایا گیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، اور شعراء حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
-
سعودی عربیہ کے معروف شیعہ عالم دین شیخ کاظم العمری اور ان کے فرزندان کی گرفتاری کے خلاف آغا سید حسن الموسوی کا شدید رد عمل
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العمری اور ان کے فرزندان کی گرفتاری اور موصوفان پر غیر انسانی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں دہشتگردانہ حملے کی آغا سید حسن الموسوی نے کی پر زور مذمت
دہشتگردی موجودہ دور میں امن و انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
-
آستانہ شریف حضرت شاہ چراغ شیراز میں تکفیری دہشتگرددانہ حملہ کی مذمت:
قیمتی جانوں کے زیاں پر آغا سید حسن کا اظہار رنج و غم لواحقین کے ساتھ تعزیت
حوزہ/ حجۃ الاسلام آغا سید حسن نے شہر شیراز میں واقعہ فرزند حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے مرقد مبارک آستانہ شاہ چراغ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سے انسانیت سوز دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
یوم شہادت حضرت امام زین العابدین ؑ ،شالیمار سرینگر میں عظیم الشان جلوس ذوالجناح
حوزہ/ یوم شہادت حضرت امام زین العابدین ؑ ،شالیمار سرینگر میں عظیم الشان جلوس ذوالجناح برآمد کیا گیا جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام ؑ کی شان و عظمت اور کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
-
عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن؛ حجۃ الاسلام آغا سید حسن
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعمات کا بھی دن ہے۔
-
آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
امام حسن (ع) کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ اسلام کی سربلندی و ملت سازی کا راہ عمل
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر نے کہا کہ حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ نہ صرف سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول اکرم ؐ کے آئینہ دار تھے بلکہ صورت میں بھی سب سے زیادہ مشابہ تھے آپ ؑ عالم اسلام کی مدبر ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہے شریف النفسی اور کرم و سخاوت میں آپ اپنی مثال آپ تھے۔
-
نوروز عالم عید فطرت ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ نوروز عالم عید فطرت ہے جب روے زمین پر آمد بہار کی صورت میں حیات نو کے دوبارہ آثار نمایاں ہوتے ہے زمین اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے برج حمل میں داخل ہوتی ہے یہ لمحہ نظام شمسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
-
قرآن مقدس سے آیات حذف کرنے والا بیان ارتدادی فکر کا واضح ثبوت/ وسیم رضوی کا بیان آر ایس ایس ایجنڈے کی ایک کڑی ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ قرآن مقدس آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشریت کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے جس میں زیر و زبر کی تبدیلی بھی ناقابال معافی جرم ہے۔
-
ائمہ معصومین (ع) قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی دلدوز شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کا شاخسانہ ہیں کیوں کہ ائمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔
-
سرینگر میں "باقر العلوم تعلیمی کانفرنس" کا انعقاد:
قرآن حکیم کے تفاسیر اور شان نزول کے حوالے سے اکثر روایات کا ماخذ امام محمد باقر (ع) کی ذات اقدس ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی طرف سے مرتب کردہ تدریسی نصاب کی رسم رونمائی اور دارالقرآن کے علاوہ تنظیم کے ضلعی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔
-
انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کی مظلوم و ستمدیدہ اقوام کو عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام کرنے کا حوصلہ دیا ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ ایران کا اسلامی انقلاب مظلوموں اور ستمدیدہ قوموں کا حامی اور پشتپناہ ہے، اگر کل تک صرف ایران میں امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے تھے تو آج دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔
-
ایک پر امن اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے سیرت فاطمہ (س) سے زیادہ کوئی موثر اور نتیجہ خیز راہ عمل نہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایام فاطمیؑ کی اختتامی مجلس صدر انجمن شرعی شیعیان نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے فضائل اور سیرت بیان کیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
اسلامی ایران کی حفاظت کے لئے فکری محاذ پر آیۃ اللہ مصباح یزدی کا کردار اور عسکری محاذ پر شہید حاج قاسم سلیمانی کی خدمات ہر لحاظ سے لافانی اور لاثانی
آیۃ اللہ مصباح یزدی کی رحلت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم شہید حاج قاسم سلیمانی کو انکی برسی اور ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کو چہلم پر آغا حسن الموسوی الصفوی نے خراج عقیدت پیش کیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کشمیر:
اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے جامعہ المصطفیٰ کی خدمات ناقابل فراموش، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ آغا حسن نے کہا کہ امریکی قدغن اور پروپگنڈے سے عالم اسلام کے اس معتبر ترین دینی علمی یونیورسٹی کی اہمیت، افادیت اور اعتباریت متاثر نہیں ہو سکتی۔