حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی میں شراب اور منشیات کے پھیلاؤ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
آغا صاحب نے اس عمل کو نہ صرف غیر اسلامی بلکہ اخلاقی طور پر بھی ناقابل قبول قرار دیا۔آغا صاحب نے کہا کہ سیاح وادی کشمیر میں اللہ تعالیٰ کی قدرتی مناظرات کو دیکھنے آتے ہیں، نہ کہ شراب پینے۔ اُنہوں نے ان افراد کی شدید مذمت کی جو یہ کہتے تھے کہ سیاحوں کے لیے شراب کی فراہمی ضروری ہے۔
آغا صاحب نے واضح کیا کہ اگر سیاحوں کو شراب پینی ہوتی تو وہ اپنے شہروں میں یہ عمل کرتے۔انجمن شرعی شیعیان کے زیر انتظام تمام جمعہ مراکز پر بھی ان افراد کے خلاف بھی سخت الفاظ میں مذمت کی جنہوں نے اس مہم کی اجازت دینے کی کوشش جاری رکھیں ہوئی ہے۔
آغا صاحب نے اس موقع پر واضح کیا کہ کشمیر کی فلاح و بہبود اور اس کی ثقافت کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے اور اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ سماجی امن و سکون کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔









آپ کا تبصرہ