جمعرات 30 جنوری 2025 - 20:57
بعثتِ پیغمبر؛ انسانی اقدار کا درس، حجت الاسلام سید ہادی موسوی الصفوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے ایک عظیم الشان رحمت العالمین کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت رئیس انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے ایک عظیم الشان رحمت العالمین کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت رئیس انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی نے کی۔

بعثتِ پیغمبر؛ انسانی اقدار کا درس، حجت الاسلام سید ہادی موسوی الصفوی

اس کانفرنس میں وادی کشمیر کے شیعہ و سنی جید علمائے کرام اور شعراء عظام نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شریک علماء میں نمائندہ میر واعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر عمر فاروق صاحب،
حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی صاحب، اتحاد بین المسلمین کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری صاحب، نمائندہ انجمنِ شرعی شیعیانِ دار المصطفٰی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید عابد حسین حسینی، ڈاکٹر محمد سمیر صدیقی صاحب و دیگر شامل تھے۔

کانفرنس میں اتحاد بین شیعہ و سنی پر زور دیا گیا۔

بعثتِ پیغمبر؛ انسانی اقدار کا درس، حجت الاسلام سید ہادی موسوی الصفوی

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعثتِ پیغمبرِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پوری انسانیت کے لئے انسان سازی اور اتمام اخلاق اور انسانی اقدار کا جو درس لے کر آئی ہے ہماری بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس پیغام کو پورے عالم انسانیت تک پہنچائیں نہ فقط عالم اسلام تک، چونکہ ہم فقط اس واقعے کو تاریخی تناظر میں نہیں دیکھتے ہیں، بلکہ یہ واقعہ انسانیت کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ بعثت کا مقصد خود رسول برحق، سرور تاجدار انبیاء حضرت محمّد مصطفیٰ نے فرمایا ہے کہ إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق.جو اس وقت کی انسانیت میں، سماج میں، اخلاق میں، اقتصادی، جو بھی دینی پستیاں تھیں ان کو ٹھیک کرنے کے لئے خداوند متعال نے جو ایک منت انسانیت پر رکھی ہے وہ بعثت ہے۔

بعثتِ پیغمبر؛ انسانی اقدار کا درس، حجت الاسلام سید ہادی موسوی الصفوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha