اتوار 26 جنوری 2025 - 21:52
یومِ شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء

حوزہ/امام موسٰی کاظم علیہ السّلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت امام بارگاہ بڈگام میں عظیم الشان مجلسِ عزاء اور جلوس عزاء برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر آقا حسن صفوی موسوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جدید وقف بل کو مسلم کش قرار دیا۔

یومِ شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء

رپورٹ کے مطابق، سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کے یومِ شہادت کی موقع پر جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء کا منعقد ہوئی، جس میں وادی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالی مقامؑ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

موقع کی مناسبت سے تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کے ذریعے لوگوں کو امام کی مظلومانہ زندگی سے آگاہ کیا۔

یومِ شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء

اس موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عقیدت مندوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی سیرتِ طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کے دور امامت میں اسلامی سلطنت کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا تھا، تاہم خلافت اسلامیہ مکمل طور پر ملوکیت میں تبدیل ہو چکی تھی، حکمران طبقہ اپنے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تحفظ کے لیے قرآن و سنت سے رو گردانی کی راہ اختیار کرتے چلے جا رہے تھے، خانوادہ نبوت کی محترم اور معزز ترین علمی شخصیت اور وارث علم نبوت کی حیثیت سے وقت کے حکمران اپنے سیاسی عزائم کی راہ میں امام عالیٰ مقامؑ کی ذات قدسیہ کو سب سے بڑی رکاوٹ تصور کر رہے تھے اس لئے امام عالیٰ مقامؑ کو 17 سال تک پابند سلاسل رکھ کر قید خانے میں ہی درجہ شہادت پر پہنچایا گیا۔

یومِ شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء

آغا صاحب نے کہا کہ اکثر آئمہ معصومینؑ کی دلسوز شہادتوں سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہمیں ہر زمانے کے ظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے آج فلسطین، غزہ، شام، پارہ چنار میں ظلم کی جو داستان رقم ہے، رب العزت اس باب الحوائج کے صدقے مظلومین کو ظالمانہ چنگل سے آزاد کرے۔

مجلس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر محترم آغا صاحب نے دہلی دورے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلسِ علماء کے اس وفد نے چیئرمین مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) اور ان کے دیگر ممبران سے دہلی میں ملاقات کی اور انہیں جدید وقف بل کے خدشات سے آگاہ کیا اور وفد نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو دین میں مداخلت سے تعبیر کیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ یہ بل مسلم کش ہے جو کسی بھی حالت میں جموں و کشمیر کے مسلمان کو تسلیم نہیں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha