جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت ہفتۂ وحدت کی تقریبات کا آغاز
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے وادی بھر میں عظیم الشان تقریب کا آغاز ہوا ہے، اس سلسلے میں کئی مقامات سے جلوس میلاد برآمد ہوئے، جن میں طلبہ وطالبات سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت پرجوش ہفتۂ وحدت کی تقریبات کا آغاز؛
حضرت نبی رحمت ؐ کی سیرتِ پاک کو اپنانا اصلی جشن ہے، آقا حسن
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت وادی بھر میں ”ہفتۂ وحدت“ بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی عظیم الشان تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔
-
آقا حسن موسوی الصفوی:
غاصب اسرائیل کا اصول ہی دہشت گردی ہے
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن صفوی موسوی نے لبنان میں غاصب اسرائیل کی جانب سے کیے گئے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
وقف ترمیمی بل؛ مختلف لوگوں سے اس بارے میں رائے لینا بڑی سازش: آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ آج جہاں لوگ وقف ترمیمی بل کے بارے میں جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) سے مخالفت کر رہے ہیں اور لوگ حکومت کے سامنے واضح کہتے ہیں کہ ترمیم شدہ بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے اس دوران مرکزی حکومت کی نظریں جموں و کشمیر کے شیعہ موقوفات کے تئیں مرکوز ہونا کسی بڑی سازش کی نوید ہے۔
-
صدر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر:
وقف ترمیمی بل؛ مسلم املاک کو ہڑپنے کی مذموم سازش/ وقوفات کی حفاظت پوری ملت اسلامیہ کا فریضہ ہے
حوزہ/ صدر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر نے وقف ترمیمی بل کو مسلم املاک کو ہڑپنے کی مذموم سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقوفات کی حفاظت پوری ملت اسلامیہ کا فریضہ ہے۔
-
تصاویر/ یومِ وصال پیغمبرِ اکرم و یومِ شہادتِ سبط النبی (ص) بڈگام جموں وکشمیر میں مجالسِ عزاء کا اہتمام
تصاویر/یومِ وصال نبی اکرم ؐ اور یومِ شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حسب سابق وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا، مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں مرکزی نوعیت کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
-
بمناسبت روز وصال رسول اکرمؐ اور یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ بڈگام میں مجلسِ عزاء
حوزہ/ بمناسبت روز وصال رسول اکرمؐ اور یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
آستانہ شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلسِ حسینی ؑ
حوزہ/جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آستانہ شریف شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا۔
-
درگنڈ بمنہ میں مجلسِ عزاء و جلوس برآمد؛
بانی مذہب شیعیانِ کشمیر پر زبان درازی کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے، آغا حسن
حوزہ/25 صفر المظفر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں درگنڈ بمنہ میں دن بھر مجلسِ حسینی کا اہتمام رہا جہاں تنظیم کے ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی۔
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت وادی بھر میں جلوس ہائے اربعین برآمد؛ ہزاروں مؤمنین کی شرکت
تصاویر/ اربعین حسینی کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح وادی کشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کر کے اباعبداللہ الحسین علیہ السّلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت وادی بھر میں اربعین کا جلوس برآمد؛
اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت وادی بھر میں اربعین حسینی کی مناسبت سے عظیم الشان جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔
-
شریعت آباد میں اربعین حسینی کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے اربعین حسینی کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔
-
دُربل بمنہ میں انجمنِ شرعی کے تحت مجلسِ حسینیؑ اور جلوس عزاء برآمد؛
حضرت زہراء (س) کی زندگی ہماری بیٹیوں کے لئے نمونۂ عمل ہے، آغا حسن
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے دُربل بمنہ بڈگام میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
-
تلرزو سوناواری میں انجمنِ شرعی کے اہتمام سے مجلس حسینیؑ اور جلوس عزاء برآمد:
کشمیر میں عزاداری کو بدنام کرنے والی ایجنسیوں سے محتاط رہنے کی ضرورت، آقا حسن
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام تلرزو بانڈی پورہ میں مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
-
امام مسجد الاقصٰی کی گرفتاری؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کی شدید مذمت
حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت پر بیان دینے کے جرم میں امام مسجد الاقصٰی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آغا حسن نے اپنے ایک بیان میں اس فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام:
ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت، سامراجی حکومتوں کی دہشتگردی کا ثبوت
حوزہ/بڈگام؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام سید حسن موسوی الصفوی نے حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کو سامراجی حکومت کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے صیہونی طاقتوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کو غیر محفوظ دکھانے کا احمقانہ منصوبہ ہے۔
-
کشمیر بھر میں بارہویں محرم کے جلوس برآمد:
مسلمان صفوں میں رخنہ ڈالنے والے شرپسند عناصروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے؛ آقا حسن کا خطبۂ جمعہ
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 12ویں محرم کو بھی جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے انجمن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت گیارہویں محرم الحرام کا جلوس برآمد
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت گیارہویں محرم الحرام کا جلوس بھی وادی کے مختلف مقامات پر برآمد ہوا، جس میں دسیوں ہزار مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت گیارہویں محرم کے جلوس برآمد+رپورٹ
حوزہ/11ویں محرم کو بھی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کئے گئے، اس سلسلے میں سب سے بڑا جلوس ذوالجناح امام باڑہ یاگی پورہ سے برآمد کیا گیا۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت گلشنِ باغ سرینگر اور بڈگام میں یومِ عاشورا کا جلوس برآمد:
سرینگر کے تاریخی ماتمی جلوس پر پابندی بدستور جاری؛ حکومتی دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا، آغا حسن
حوزہ/عاشورا کے موقع پر جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی بھر میں خصوصی مجالس و عزاداری کا انعقاد ہوا اور متعدد مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد کئے گئے۔
-
کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کاٹھی دروازہ میں علم شریف کامتحدہ جلوس عزا برآمد؛
8محرم جلوس عزا میں عزادار حصہ لیں عاشورا کا تاریخی جلوس برآمد ہونے سےپُر اُمید، آغا حسن
حوزہ/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ساتویں محرم کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں متعدد مقامات پر جلوس عزا برآمد کئے گئے علم شریف کا سب سے بڑا متحدہ جلوس حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب عمل قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آبا دمیں اختتام پزیر ہوا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی ۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی بھر میں جلوس ہاے عزا کا سلسلہ جاری؛
پیغام عاشورا کسی خاص مذہب یا مسلک کے لئے مخصوص نہیں، آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی
حوزہ/ زوری گنڈ بڈگام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام تک علم شریف کا شاندار جلوس۔
-
خواتین کے لیے حضرت زہراء (س) کی ازدواجی زندگی رول ماڈل ہے، محترمہ شمائلہ زینب
حوزہ/ بڈگام جموں و کشمیر میں یومِ علی اصغر علیہ السلام کے اجتماع سے محترمہ معلمہ خواہر پروینہ اختر اور معلمہ شمائلہ زینب نے خطاب کیا۔
-
انجمنِ شرعی کے تحت ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم کا جلوس
حوزہ/انجمنِ شرعی کے تحت ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم کا جلوس برآمد ہوا اور آغا سید مجتبیٰ عباس نے معرکہ کربلا کے کئی گوشوں پر روشنی ڈالی۔
-
پیغامِ محرم:
ماہ محرم الحرام؛ دین و شریعت کے تحفظ کے لئے احساس ذمہ داریوں کی تجدید کا مہینہ، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/جموں کشمیر کی انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ماہ محرم کے آغاز پر اپنے پیغام میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے ہم مشن جانبازوں کی عظیم شہادتوں کو عالم بشریت کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے سوگواران شہدائے کربلا کو ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محرم الحرام کی پرچم کشائی کی تقریب:
ایام عزاء میں علماء و ذاکرین معاشرے کی اصلاح کیلئے کردار ادا کریں، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ آغاز محرم کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ با ب العلم میرگنڈ کے محبوب ملت ہال میں پرچم کشائی محرم کے عنوان سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، خطیب اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اہتمام:
آیۃ اللہ رئیسی ایک عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد اور سید محرومان تھے، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ایرانی شہید صدر اور ان کے ساتھی شہداء کے چالیسویں کی مناسبت سے مجالس عزاء وادی بھر کے جمعہ مراکز پر منعقد ہوئیں، جن میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام کشمیر بھر میں نمازِ عید الضحیٰ کے اجتماعات
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی بھر میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوئے، نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے صدر انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتداء میں نماز عید ادا کی۔
-
کشمیر؛ سفیر حسین حضرت مسلم ابن عقیل ؑ کے یومِ شہادت اور یوم عرفہ کی مناسبت سے اجتماعات
حوزہ/ نواسہ سول حضرت امام حسین ؑ کے نمائندہ خاص برائے کوفہ حضرت مسلم ابن عقیل ؑ کے یوم شہادت اور یوم عرفہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقاریب کا انعقاد ہوا۔
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت امام خمینی ؒ کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اتحاد بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی 35ویں برسی کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں اتحاد بین المذاہب کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام سمیت دیگر ادیان کے پیشواؤں نے نیز بھرپور شرکت کی۔