جمعرات 1 جنوری 2026 - 21:39
امام علی (ع) کی ذاتِ اقدس عدل، علم، تقویٰ اور انسانی اقدار کا جامع نمونہ، آغا سید حسن موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت زون سرینگر میں پانچ روزہ تربیت مربی کورس کا انعقاد ہوا، جس میں جامعہ باب العلم کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تحت زون سرینگر میں جامعہ بابُ العلم کے مدرسین کے لیے پانچ روزہ تربیت مربی (تربیت مدرس) کورس کا کامیاب انعقاد مکتبِ زہراء، حسن آباد سرینگر میں عمل میں آیا۔

امام علی (ع) کی ذاتِ اقدس عدل، علم، تقویٰ اور انسانی اقدار کا جامع نمونہ، آغا سید حسن موسوی

اس تربیتی کورس کا مقصد اساتذہ و مدرسین کو جدید نصابی تقاضوں، مؤثر تدریسی اسالیب، تربیتی مہارتوں اور تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کرنا تھا، تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق دینی تعلیم کو مزید مضبوط، منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

کورس کے اختتام پر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی نے اساتذہ اور مدرسین کے عزم، اخلاص اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس لگن، دیانت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ یہ حضرات دینی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ قابل ستائش اور لائق تحسین ہے۔

امام علی (ع) کی ذاتِ اقدس عدل، علم، تقویٰ اور انسانی اقدار کا جامع نمونہ، آغا سید حسن موسوی

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تربیتی کورس اساتذہ کی علمی و عملی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرے گا اور جامعہ بابُ العلم کے کیپمس کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مؤثر اور دیرپا کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر صدرِ انجمن نے ولادت با سعادت امیرالمؤمنین حضرت امام علی ابن ابی طالب ؑ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام علی ؑ کی ذات اقدس عدل، علم، تقویٰ اور انسانی اقدار کا جامع نمونہ ہے۔

امام علی (ع) کی ذاتِ اقدس عدل، علم، تقویٰ اور انسانی اقدار کا جامع نمونہ، آغا سید حسن موسوی

انہوں نے کہا کہ امام علی ؑ کی سیرت طیبہ ہر دور کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے اور موجودہ حالات میں بالخصوص نوجوان نسل کو عدل علوی، اخلاقی استقامت اور حق پسندی کے اصولوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر میں آغا سید حسن موسوی نے بالخصوص مولانا سید مجتبیٰ عباس موسوی اور ان کی زیر نگرانی خدمات انجام دینے والی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم جدید تعلیمی و تربیتی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہایت منظم اور دوراندیش انداز میں ایسے تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرتے ہیں، بلکہ مستقبل میں ایک مضبوط، باصلاحیت اور باکردار نسل کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha