جمعرات 18 دسمبر 2025 - 22:04
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت 5 روزہ تربیتِ مربی کورس

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تحت زون سونہ پاہ میں شعبہ ہائے جامعہ باب العلم کے مدرسین کے لیے پانچ روزہ تربیتِ مدرس کورس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تحت زون سونہ پاہ میں شعبہ ہائے جامعہ باب العلم کے مدرسین کے لیے پانچ روزہ تربیتِ مدرس کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی کورس میں اساتذہ و مدرسین کو نصابِ تعلیم، تدریسی اسالیب اور دیگر ضروری تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت 5 روزہ تربیتِ مربی کورس

دورہ کے اختتام پر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی نے اساتذہ اور مدرسین کے عزم، اخلاص اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس لگن، ذمہ داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ آپ دینی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت 5 روزہ تربیتِ مربی کورس

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تربیت اساتذہ کی علمی و عملی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرے گی اور شعبہ ہائے جامعہ باب العلم کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha