جمعہ 7 نومبر 2025 - 19:46
سیدہؑ عالمین عصمت و عفت، عظمتِ زن اور کمالِ انسانیت کی معراج، آغا سید حسن موسوی

حوزہ/ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا؛ اس موقع پر مرحوم حجت الاسلام آغا سید محمد حسین الموسوی الصفویؒ کی برسی کی مناسبت سے انہیں بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہؑ کی مناسبت پر حسبِ سابق مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں پرشکوہ مجالسِ عزا منعقد ہوئیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کر کے دختر رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو عقیدت و محبت کا خراج پیش کیا۔

سیدہؑ عالمین عصمت و عفت، عظمتِ زن اور کمالِ انسانیت کی معراج، آغا سید حسن موسوی

قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کرتے ہوئے جناب سیدہؑ کے فضائل و مناقب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنی مختصر مگر بابرکت زندگی میں زہد و تقویٰ، علم و عرفان، اور سخاوت و عبادت کے ایسے اعلیٰ مدارج طے کیے، جہاں تک دنیا کی کسی اور خاتون کی رسائی نہیں۔

سیدہؑ عالمین عصمت و عفت، عظمتِ زن اور کمالِ انسانیت کی معراج، آغا سید حسن موسوی

انہوں نے کہا کہ سیدہؑ عالم عصمت و عفت، عظمتِ زن اور کمالِ انسانیت کی معراج ہیں اور تمام خواتین کے لیے نجات و ہدایت کا کامل نمونۂ عمل ہیں۔

مجالسِ عزاء کے دوران مرحوم حجت الاسلام آغا سید محمد حسین الموسوی الصفویؒ کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha