جمعرات 6 نومبر 2025 - 20:41
خواتین اگر اپنی عملی و سماجی زندگی کو فاطمی طرز پر استوار کریں تو اخلاقی و معاشرتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے، آغا سید حسن موسوی

حوزہ/ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے نورانی اسوہ کو عصرِ حاضر کی زندگی میں عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر دار المصطفیٰ بڈگام کے زیرِ اہتمام، مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں پانچ روزہ تربیتی و فکری ورکشاپ بعنوانِ "فاطمی طرزِ زندگی" نہایت عقیدت و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا؛ ان ورکشاپس میں نوّے سے زائد با ایمان و جستجو گر طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے نورانی اسوہ کو عصرِ حاضر کی زندگی میں عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر دار المصطفیٰ بڈگام کے زیرِ اہتمام، مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں پانچ روزہ تربیتی و فکری ورکشاپ بعنوانِ "فاطمی طرزِ زندگی" نہایت عقیدت و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا؛ ان ورکشاپس میں نوّے سے زائد با ایمان و جستجو گر طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

خواتین اگر اپنی عملی و سماجی زندگی کو فاطمی طرز پر استوار کریں تو اخلاقی و معاشرتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے، آغا سید حسن موسوی

ان علمی و فکری ورکشاپس کے دوران مختلف علمی، دینی اور سماجی پہلوؤں پر مدلل گفتگو، فکری نشستیں اور گروپ ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ان ورکشاپس کے اہم موضوعات میں، خطبۂ فدکیہ اور اس کے فکری و انقلابی مضامین، عصرِ حاضر میں فاطمی طرزِ زندگی کی معنویت، سوشل میڈیا کے دور میں فاطمی کردار کی ضرورت، احکامِ شرعیہ اور عملی زندگی کے اصول شامل تھے۔

مقررین نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو موجودہ زمانے کی خواتین کے لیے کامل نمونۂ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین اپنی عملی و سماجی زندگی کو فاطمی روش پر استوار کریں تو اخلاقی و معاشرتی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

ان ورکشاپس میں علمی و فکری رہنمائی کے فرائض انجام دینے والے معزز اساتذہ و مقررین کے اسماء درج ذیل ہیں: حجت الاسلام مولانا نثار، حجت الاسلام سید اشرف علی، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسین صفوی، ڈاکٹر اعجاز احمد ملک، خانم یاسمین صادق، خانم شبینہ، خانم ناہیدہ، خانم سیرت فاطمہ، خانم بلقیس فاطمہ اور خانم فیروزہ۔

اساتذہ نے اپنے علم و بصیرت سے شرکاء کے فکری افق کو وسعت دی اور انہیں عملی زندگی میں اسوۂ فاطمی کو اپنانے کی جانب رہنمائی کی۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔

اس موقع پر اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم حقیقی کامیابی اور عزتِ دنیا و آخرت چاہتے ہیں تو ہمیں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو اپنے لیے اسوہ بنانا ہوگا۔

خواتین اگر اپنی عملی و سماجی زندگی کو فاطمی طرز پر استوار کریں تو اخلاقی و معاشرتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے، آغا سید حسن موسوی

انہوں نے مقررین و منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان ورکشاپس کو خواتین کے لیے فکری، روحانی اور تربیتی سنگِ میل قرار دیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر اور تجدیدِ عہدِ اسوۂ فاطمی کے ساتھ ہوا اور شرکاء نے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عملی میدان میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Beenish rizvi IN 10:46 - 2025/11/07
    Bohat bahtareen mashallah is tareeqay kay program or honay chahiye or bohat dinu kay liye honay chahiye inshallah