بدھ 19 نومبر 2025 - 23:00
جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

حوزہ/ بڈگام جموں وکشمیر میں شہادتِ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے آج سب ڈسٹرکٹ اسپتال (SDH) ماگام میں خون کے عطیہ کا ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام تنطیم المکاتب زون ماگام کی معاون کمیٹی نے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام جموں وکشمیر میں شہادتِ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے آج سب ڈسٹرکٹ اسپتال (SDH) ماگام میں خون کے عطیہ کا ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام تنطیم المکاتب زون ماگام کی معاون کمیٹی نے کیا۔

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

اس کیمپ کے انعقاد میں JVC بمنہ اور ماگام اسپتال انتظامیہ نے مکمل تعاون فراہم کیا۔

شدید سردی کے باوجود، نوجوان مرد و خواتین بڑی تعداد میں کیمپ میں شریک ہوئے اور رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کیا۔

صبح سویرے ہی نوجوانوں اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد کیمپ میں پہنچ چکی تھی۔

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

نوجوانوں نے خون کے عطیہ کو انسانیت کی خدمت کا عظیم عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بوتل خون کسی مریض، حادثے کے زخمی یا ایمرجنسی میں مبتلا کسی بھی شخص کی جان بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون دینا صرف ایک جسمانی عمل نہیں، بلکہ معاشرتی و اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

تنظیم المکاتب کی معاون کمیٹی کے ارکان نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو بھرپور سراہا۔

تنظیم کے ایک نمائندے نے کہا کہ "نوجوانوں میں ایسا جذبہ اور عزم واقعی قابلِ تعریف ہے؛ یہ وہی انسانی اقدار ہیں جو ہمیں حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرت سے ملتی ہیں۔

معروف سماجی کارکن اعجاز حسین نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور منتظمین کے ساتھ ساتھ تمام خون دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ"خون کا عطیہ بہترین صدقہ اور زندگی بچانے کا عظیم ذریعہ ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے انسانیت دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ ایسے کیمپ مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں، تاکہ آگاہی بڑھے اور ضرورت مندوں کے لیے خون باآسانی دستیاب ہو سکے۔"

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

بی ایم او ماگام نے بھی کیمپ کا جائزہ لیا اور تنظیم المکاتب زون ماگام، ایس ڈی ایچ ماگام، JVC بمنہ اور اسپتال انتظامیہ کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کے مشکور ہیں، جنہوں نے اس کیمپ کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

میڈیکل اسٹاف نے انتھک محنت کی اور تمام محکموں کے درمیان بہترین تال میل قائم رہا؛ ایسے مشترکہ اقدامات صحتِ عامہ کو مضبوط بناتے ہیں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچاتے ہیں۔"

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

بی ایم او نے اس بات پر زور دیا کہ خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیے، تاکہ اسپتالوں میں خون کا ذخیرہ ہو۔

انہوں نے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آخر میں منتظمین نے تمام رضاکاروں، خون دینے والوں، میڈیکل ٹیم اور تعاون کرنے والے تمام اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے ایک کامیاب اور بابرکت انسانی خدمت قرار دیا۔

جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب اور ایس ڈی ایچ ماگام کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ/ جوانوں کا شاندار انسانی جذبہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha