منگل 28 اکتوبر 2025 - 10:00
خوارج جیسے گمراہ گروہوں کے خلاف قوم کا متحدہ عزم اور فکری بیداری ناگزیر، مولانا محمد اسحاق نقوی

حوزہ/ جموں وکشمیر پاکستان کے امیرِ اہلِ سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی سے مولانا حافظ سید ذہین علی نجفی نے ملاقات کی اور اس موقع پر اہم دینی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا حافظ سید ذہین علی نجفی نے گزشتہ روز امیرِ اہلِ سنت جموں و کشمیر پاکستان علامہ سید محمد اسحاق نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی؛ اس موقع پر حافظ نجفی نے امیر بننے پر ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی، فکری و سماجی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

خوارج جیسے گمراہ گروہوں کے خلاف قوم کا متحدہ عزم اور فکری بیداری ناگزیر، مولانا محمد اسحاق نقوی

ملاقات میں دین، قوم، وحدت، عدل و انصاف، بین المسالک احترام اور عصرِ حاضر کے فکری و سماجی چیلنجز پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دورانِ گفتگو امیرِ اہلِ سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے حافظ سید ذہین علی نجفی کو اپنی نئی علمی تصنیف "مقدمۂ توہین و تحریفِ قرآن" بطورِ تحفہ پیش کی۔

خوارج جیسے گمراہ گروہوں کے خلاف قوم کا متحدہ عزم اور فکری بیداری ناگزیر، مولانا محمد اسحاق نقوی

امیر اہلسنّت جموں وکشمیر نے کہا کہ علمی اختلاف اپنی جگہ مگر احترام، رواداری اور باہمی یکجہتی ہی امت کی اصل قوت ہے۔ معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے بغیر حقیقی اصلاح ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جب تک ہم اپنے انفرادی و اجتماعی معاملات میں عدالت کو محور نہیں بناتے، ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف اجتماعی و منظم اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

علامہ اسحاق نقوی اور حافظ سید ذہین علی نجفی دونوں نے اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا کہ خوارج جیسے گمراہ گروہوں کے خلاف قوم کا متحدہ عزم اور فکری بیداری ناگزیر ہے۔

انہوں نے پاکستان میں فتنۂ خوارج کے خلاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مؤقف اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلام، وطن اور انسانیت کے دفاع کے لیے نہایت بروقت اور قابلِ تحسین ہے۔

عالمِ اسلام کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب آنا ہوگا۔ اسلام کی پالیسی بالکل واضح ہے — ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت، چاہے مظلوم کسی بھی مسلک یا علاقے سے ہو۔ حمایت و مخالفت ہمیشہ خدا کی خاطر ہونی چاہیے۔

خوارج جیسے گمراہ گروہوں کے خلاف قوم کا متحدہ عزم اور فکری بیداری ناگزیر، مولانا محمد اسحاق نقوی

اس موقع پر حافظ سید ذہین علی نجفی نے کہا کہ علمائے کرام عدل پر قائم معاشرے کے لیے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علماء کی رہنمائی معاشرے میں فکری توازن، اصلاح اور عدل کے قیام میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha