حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی سے مرکز افکار اسلامی کے رہنماؤں علامہ مقبول حسین علوی اور علامہ لیاقت علی اعوان نے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان میں ملاقات کی اور انہیں مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2025ء کو منعقدہ نہج البلاغہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
حجت الاسلام لیاقت علی اعوان نے نہج البلاغہ کانفرنس کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کانفرنس میں مختلف موضوعات پر کلام الامام کے تناظر میں مقررین کے خطابات کے حوالےسے آگاہ کیا۔

علماء کرام نے مختلف سیاسی، مذہبی عالمی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی اور سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر مسائل کے حل میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور ان صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی بھی موجود تھے۔









آپ کا تبصرہ