جمعہ 2 مئی 2025 - 17:39
علامہ شبیر میثمی کی چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ سے ملاقات / موجودہ ملکی صورتحال پر خصوصی گفتگو

حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ زہراء(س) اکیڈمی علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں ملاقات کی۔

دریں اثناء علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے علامہ شبیر حسن میثمی کو قم المقدسہ ایران میں رہائشی منصوبہ ’’امام علی نقی الھادی ؑ رہائشی کمپلیکس‘‘کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر انہوں نے بھرپور تعاون اور خوشی کا اظہار کیا اور الزہراء(س) اکیڈمی کی جانب سے شائع شدہ کتب "دریچۂ سعادت (کامیابی کے راز)، عرفان (دُعائے عرفہ)، توحید مفضل اور جسم کے عجائبات" پیش کیں۔

علامہ شبیر میثمی کی چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ سے ملاقات / موجودہ ملکی صورتحال پر خصوصی گفتگو

اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی اپنی تالیف شدہ کتب ’’مسلم عائلی قوانین بمطابق فقہ جعفری‘‘، ’’موسوعہ قوانین اسلام‘‘ اور مفتی ہاشم نقشبندی کی تالیف شدہ کتاب ’’اہل البیت علیہم السلام‘‘ پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ ، مولانا امداد علی گھلو، مولانا فیاض مطہری، سید رفعت زیدی اور سید اخلاق اختر زیدی شامل تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ سے ملاقات / موجودہ ملکی صورتحال پر خصوصی گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha