حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع لاڑکانہ، ضلع سانگھڑ، ضلع نوشہروفیروز، ضلع دادو میں 241 مبلغین علماء کرام قریہ قریہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
مبلغین سینٹرز میں ملک و ملت کی سلامتی اور غزہ سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے مشکلات کی آسانی کیلئے اجتماعی دعائیں بھی جاری ہیں، اللہ تعالیٰ مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین یارب العالمین