۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
عزاداری

حوزہ / پاکستان بھر میں عشرہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے 4 بڑے اضلاع میں 328 مقامات پر عشرۂ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی و مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے اور زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام ملک بھر میں ہر سال کی طرح امسال بھی عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دور دراز علاقوں سے شیعہ و سنی عاشقان مظلوم کربلا علیہم السلام ان مجالس عزا میں بھرپور انداز میں شرکت فرما رہے ہیں۔

سندھ کے 4 بڑے اضلاع " ضلع سکھر، ضلع دادو، ضلع سانگھڑ، ضلع نوشہروفیروز میں 328 عشروں و نظر مولا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جن میں خطباء کرام قیام امام حسین علیہ السلام اور اس کے اہداف و مقاصد پر مفصل گفتگو فرما رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .