۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری؛ پریس کانفرنس

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے کہا: مجلس آدھا گھنٹہ زیادہ ہو جائے تو ایف آئی آرز درج ہو جاتی ہے۔ محرم الحرام کے پہلے عشرہ کو حرمت قرآن کے عنوان سے  منائیں گے۔ سویڈن کے سفیر کو طلب کرنا چاہئے اور ملک بدر کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا نہیں ملی۔

انہوں نے کہا: آج بھی ہمارے جوانوں پر کبھی بلوچستان میں، کبھی پشاور میں حملے ہو رہے ہیں اور ماہ محرم کو جان بوجھ کر سیکیورٹی کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا: جن اداروں کو قانون پر عملدرآمد کروانا چاہئے بدقسمتی سے وہی لاقانیونیت پھیلا رہے ہیں۔محرم میں پورے پاکستان میں ہزاروں مقامات پر لوگ مجالس منعقد کرتے ہیں۔ دشمن ہمارے قرآن کو جلا رہا ہے ہماری توجہ اس طرف ہونی چاہئے تھی۔اس کے برعکس ہمارے ادارے مجالس کی پروگرامز میں مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ یہ سب نا قابل تحمل ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا: ایسے لوگوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جو فوت ہو چکے ہیں اور ان پر جو اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے پنجاب حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آدھا گھنٹہ مجلس زیادہ ہو جائے تو ایف آئی آرز درج ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سویڈن میں حکومت کی اجازت سے دوسری دفعہ قرآن کی بے حرمتی کی گئی ۔یہ کون سی آزادی اظہار رائے ہے۔وہ یورپ جہاں آپ ہولوکاسٹ پر بات نہیں کر سکتے، وہاں قرآن کو جلانا آزادی رائے ہے۔ اس طرز عمل کو ہر صورت روکنا ہو گا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا قرآن اتنا بے اہمیت ہو گیا ہے کہ کوئی بھی اٹھے اور بے حرمتی کر دے ۔ہم محرم الحرام کے پہلے عشرہ کو حرمت قرآن کے عنوان سے منائیں گے، مجالس میں آگاہی دی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی بے حرمتی ہو تو ہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ اس سازش کے پیچھے عالمی استعماری قوتیں ہیں۔ اس توہین کے پیچھے یورپ کی اسلام دشمن و قرآن دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ سویڈن کے سفیر کو طلب کرنا چاہئے اور ملک بدر کرنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ سید زاہد کاظمی ، ملک اقرار حسین مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ ، سید ناصر عباس شیرازی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ اشفاق حسین بنگش بھی موجود تھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .