۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوئیڈن اور ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین پر شدید غم و غصّے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بزدلانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے سوئیڈن کو ٹھکرا دے، جس نے توہین آمیز اقدامات کے ذریعے امت مسلمہ سمیت متوازن مہذب ملکو ں کو ٹھکرایا، لہذا اسے بھی مسترد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدسات کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں، بلکہ انتہا پسندی کی انتہا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان خیالات کا اظہار، سوئیڈش حکومت کی طرف سے بار بار توہین آمیز حرکات (قرآن پاک کی بے حرمتی کے اقدامات) کی اجازت دینے اور ان انتہا پسندوں کی پشت پناہی کرنے اور ڈنمارک میں بھی مسلسل توہین آمیز حرکتوں پر اپنے رد عمل میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئیڈش حکومت کی اجازت سے واضح ہو جاتا ہے کہ ان اقدامات سے اس نے نہ صرف اسلامی ممالک، بلکہ مہذب دنیا کو ٹھکرایا ہے اور اسی طرح ڈنمارک بھی مسلسل ایسی جسارتوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایسا لگتاہے کہ نام نہاد آزادی اظہار کے نام پر دونوں ملک انتہا پسندوں کے نرغے میں آچکے ہیں، ایسے اقدامات سے نہ صرف امت مسلمہ میں شدید تشویش اور غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے، بلکہ کئی غیر مسلم مہذب ممالک اور بڑی شخصیات نے بھی انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، لیکن مسلسل توہین آمیز رویے واضح کررہے ہیں کہ انتہا پسند سویڈن و ڈنمارک امت مسلمہ (مسلم ممالک) کیساتھ ان مہذب ممالک کو بھی توہین آمیز حرکت کو آزادی اظہار رائے کے بجائے توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے ٹھکرایا ہے، ضرورت اب اس امر کی ہے کہ موضوع اسور مناسب اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں بھی مسترد کردیا جائے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہائولپور سے متعلق منظر عام پر آنیوالی خبروں (سیکنڈلز )پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ ایک تعلیمی ادارے سے نازیبا تصاویر و منشیات کے پھیلائو جیسی خبریں آنا انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے، نئی نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .