۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے صہیونی جعلی اور ظالم حکومت کی جانب سے مرجعیت کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: مراجع عظام کی مقدس حیثیت کی کسی بھی قسم کی توہین امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد انسانوں کے غصے کا طوفان ساتھ لائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا مرجعیت کے دفاع میں اور ظالم، ناپاک، اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کو دی گئی وارننگ پر مشتمل مکمل بیان درج ذیل ہے:

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ

(ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے(سوره بروج: ۸)

صہیونی ظالم اور حقیر حکومت نے اسلام اور تشیع کے بزرگوں کی کھلی توہین کرتے ہوئے اور ان کے قتل کے لیے مراجع عظام تقلید اور مجاہدین فی سبیل اللہ کی تصاویر کو بطور ہدف پیش کیا ہے اور اس سے اپنی بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا کر دی ہے۔

مراجع عظام دامت برکاتهم اللہ کے نبیوں اور اولیاء کے نورانی راستے کے تسلسل میں سب سے بڑے رہنما ہیں اور امت اسلامی و انسانیت کے خیرخواہ اور محافظ ہیں، جن کا امت مسلمہ میں بے مثال اور بلند مقام ہے۔ مسلمان ان کی حفاظت کرنا اپنی فرائض میں سے ایک جانتے ہیں۔

مراجع عظام اور علمائے کرام، خاص طور پر یہ دو نورانی چہرے، امت اسلامی اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں میں بے پناہ عزت و مقام رکھتے ہیں۔ ان کی مقدس حیثیت کی کسی بھی توہین کا نتیجہ دنیا کے آزاد انسانوں اور امت مسلمہ کے شدید غصے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔

مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اور حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی تصاویر کا اس طرح کی توہین کرنا ایک کھلی گستاخی ہے، جو اس حکومت کے رہنماؤں کی جنونیت اور حماقت کی عکاسی کرتا ہے اور زوال کی جانب جاتی اس غاصب حکومت کی ظالمانہ اور غیر انسانی ذات کو ظاہر کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ اس گستاخانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے کہ صہیونی جارح حکومت کا یہ شنیع عمل بے جواب نہیں رہے گا اور امت اسلامی بھی اس گستاخی کا جواب دیے بغیر نہیں رہے گی۔

قم المقدس، نجف اشرف اور دنیا بھر کے حوزات علمیہ، یونیورسٹیز، علمی ادارے اور امت مسلمہ اس گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں، علمی اور ثقافتی محافل اور مختلف ادیان و مذاہب کے علما سے پُر زور مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ ایسی رذالتوں کے سامنے خاموش نہ بیٹھیں اور علم، اخلاق اور روحانیت و معنویت کا دفاع کریں۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .