حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی احمد قاسم نے اپنے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو قرآنی عظمت کی علامت اور اس دور کے ایک نادر رہنما کے طور پر یاد کیا اور کہا: آپ کا عظیم تبلیغی مقام اور امت مسلمہ کو قوت بخشنا، آپ کی قرآن سے سچی وفاداری اور اخلاص سے لبریز قیادت کا مظہر ہے جو اسلام کی طاقت پر یقین سے جنم لیتی ہے۔
انہوں نے کہا: حضرت آیت اللہ خامنہ ای جیسے عظیم رہنما کے خلاف کوئی بھی توہین آمیز کلمہ یا کسی بھی طرح کی دھمکی در حقیقت پوری امت مسلمہ، اس کے مقدسات اور فقہ مقدس کے مقام کی توہین ہے۔
شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا: ٹرمپ کی جانب سے اس بلند مقام شخصیت کو دھمکی دینا اور توہین کرنا، سراسر جہالت، حماقت اور معاملات و نتائج کے بارے میں ناقص فہم کا ثبوت ہے۔ یہ پوری امت اسلامیہ اور ہمارے تمام مقدسات کی توہین ہے جو امت مسلمہ پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ