اتوار 22 جون 2025 - 08:39
ولی فقیہ اور شیعہ مرجعیت کی توہین انتہائی قابل مذمت ہے

حوزہ / صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے ولی فقیہ اور شیعہ مرجعیت کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے حوزہ علمیہ قزوین کے اساتذہ اور طلاب کے ساتھ شیعہ مرجعیت اور ولی فقیہ کی توہین کے خلاف منعقدہ اجتماع میں قرآن کی اس آیۂ شریفہ «یُریدُونَ لِیُطفِئُوا نُورَ اللهِ بِاَفواهِهِم وَاللهُ مُتِمُ نُورِه وَ لَو کَرِهَ الکَافِرُون، الحمد لله الذی جعل اعدائنا من الحمقاء» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آخری زمانے کی حق و باطل کی جنگ کے دوران اور خدا کے وعدے کے مطابق کہ بالآخرہ حق کامیاب ہوگا اور حکومت صالحین کے ہاتھ میں آئے گی، امریکہ کا احمق اور مجرم صدر شیعہ مرجعیت اور ولایت کی توہین اور دھمکیوں کے ذریعے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور امت مسلمہ بالخصوص ایران کے با بصیرت اور غیور عوام کے دلوں کو مجروح کرنے کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا: امریکی صدر کا یہ ناپاک عمل امت مسلمہ کے ساتھ اعلان جنگ اور ملت ایران و مسلمانوں کی توحیدی تہذیب کے اقدار سے کھلی خیانت ہے کیونکہ مقام معظم رهبری مدظله العالی حضرت ولی عصر (ارواحنالتراب‌مقدمه‌الفداء) کی توجہات اور حمایت کے سائے میں ہیں۔

ولی فقیہ اور شیعہ مرجعیت کی توہین انتہائی قابل مذمت ہے

صوبہ قزوین کے حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: ایرانی قوم پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مغربی استکبار بالخصوص امریکہ کی فطرت اور ذات اسلام کی نورانی حقائق اور ولایت و دینی مرجعیت کے درخشاں مقام کو سمجھنے سے عاجز ہے۔

انہوں نے کہا: عصر حاضر میں مرجع عالیقدر اور بزرگ فقیہ، امام المسلمین حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ‌ای (مدظله‌العالی) اسی شجرۂ طیبہ سے ہیں اور امت مسلمہ کے لیے دھڑکتے دل کی مانند ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: عالمی استکبار اور نظام مقدس جمہوریہ اسلامی کے دشمن جان لیں کہ انقلاب اسلامی کا بنیادی ستون ولایت فقیہ ہے اور یہی ولایت فقیہ ہے جو عوام کی حمایت سے انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اسے سخت طوفانوں سے محفوظ رکھنے کا باعث بنی اور دنیا میں ہمارے لیے عزت اور اقتدار کا سبب بنی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha