پیر 9 جون 2025 - 17:01
ولایت فقیہ دین کی حکمرانی کی واحد ضمانت: حجت الاسلام علی عباسی

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ اور مجلس خبرگانِ رہبری میں مرکزی صوبے کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی نے آج 9 جون کو عراقی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ، ولایت اہل بیت علیہم السلام کا تسلسل ہے اور دین اسلام کے نفاذ اور احکامِ الٰہی کی ضمانت دینے والا واحد نظام ہے، اس لیے اس کا بھرپور دفاع ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ اور مجلس خبرگانِ رہبری میں مرکزی صوبے کے نمائندے حجت‌ الاسلام و المسلمین علی عباسی نے آج 9 جون کو عراقی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ، ولایت اہل بیت علیہم السلام کا تسلسل ہے اور دین اسلام کے نفاذ اور احکامِ الٰہی کی ضمانت دینے والا واحد نظام ہے، اس لیے اس کا بھرپور دفاع ضروری ہے۔

انہوں نے عید قربان اور عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے تمام احکام اور ذمہ داریاں فرد و امت کے عظیم مصالح پر مبنی ہیں۔ ان میں مناسک حج ایک اہم رکن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے امت اسلامی کے قیام کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ حج کے عبادی، سیاسی اور سماجی پہلوؤں سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا رہی، جبکہ بعض اسلامی حکومتیں ایک طرف دینی مراکز قائم کر رہی ہیں تو دوسری طرف صہیونی حکومت سے اقتصادی روابط استوار کر رہی ہیں، جو حج کے پیغام سے انحراف کی علامت ہے۔

حجت الاسلام عباسی نے اس بگاڑ کی بنیادی وجہ ولایت اور غدیر سے دوری کو قرار دیا اور کہا کہ ولایت صرف قلبی محبت کا نام نہیں بلکہ اسلامی معاشرے میں رہبری اور نظامِ حاکمیت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ باہمی اتحاد سے دشمنان اسلام کے خلاف صف آرا ہو جائے تو وہ موجودہ مظالم انجام نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کا وعدہ اسی وقت پورا ہوتا ہے جب ہم اپنی شرعی ذمہ داری نبھائیں۔

آخر میں انہوں نے امام خمینیؒ کے امت اسلام پر احسانات کو یاد کیا اور کہا کہ انقلاب اسلامی اور حوزه علمیہ قم و نجف آج پوری دنیا میں اسلامی معارف کے فروغ کے علمبردار بن چکے ہیں، اور جامعہ المصطفیٰ اس وقت 130 سے زائد ممالک کے نوجوانوں کی تربیت کا مرکز ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha