۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیروان ولایت

حوزہ/ پریس بیان میں مقررین کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی کردار اور افکار کی صورت میں زندہ ہے اور زندہ  سلیمانی کے مقابلے میں شہید سلیمانی دشمنان اسلام اور ظالم قوتوں کے لئے خطرناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے عالم اسلام کے مایہ ناز سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور دیگر شہدائے بغداد کو ان کی پہلی برسی پر خراج پیش کیا۔ اپنے ایک مشترکہ پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کردار اور افکار کی صورت میں زندہ ہے اور زندہ  سلیمانی کے مقابلے میں شہید سلیمانی دشمنان اسلام اور ظالم قوتوں کے لئے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی  مشرق وسطیٰ عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل وغیرہ کے مقابلے میں سپر ہے شہید نے خطے میں ظالم قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے اور اب ان کی شہادت نے دنیا بھر کے ظالم قوتوں بالخصوص امریکہ و اسرائیل کو لرزہ بہ اندام کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے بلا لحاظ ملت مذہب وملک مظلومین جہاں کی سرفرازی کےلئے کام کیا خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے انہوں نے عالم ربانی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج  و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی رہبر معظم انقلاب کے ایک قریبی ساتھی تھے اور انقلاب اسلامی ایران نظام ولایت  فقیہ اور مسلمانان عالم کی کامیابی کے لئے مرحوم نے جو خدمات انجام دئے وہ قابل داد اور لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی رحلت سے علمی فکری اور عملی میدان میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے اس کی بھرپائی عرصہ دراز تک ممکن نہیں انہوں نے تمام امت مسلمہ سوگوار خاندان بالخصوص مقام معظم رہبری کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم و شہداء کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .