۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صوفی اسلامک بورڈ

حوزہ/بورڈ دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانپور: صوفی اسلامک بورڈ نے اجمیر شریف درگاہ کے خادم پر بورڈ کو 'پمپ اور دلال' کہنے کا دعوی کرتے ہوئے اس الزام میں ان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ضلع کانپور کے جوہی پولیس اسٹیشن میں 23 جنوری کو آئی پی سی کی دفعہ 153(اے) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان محمد کوثر صدیق کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کے خادم سرور چشتی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) کو ملک گیر سطح پر پابندی عائد کرنے کے جدوجہد کرنے والے صوفی اسلامک بورڈ کو دلال اور پِمپ کہہ کر ان کو رسوا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم سرور نے ایسا صرف اس لئے کیا ہے کیونکہ بورڈ دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں خادم کے ذریعہ 24 نومبر کو دیئے گئے بیان کا ویڈیو لنک بھی شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس ویڈیو میں خادم نے بورڈ کے خلاف نازیبا کلمات کہے ہیں اور پی ایف آئی کی حمایت کی ہے۔ صوفی اسلامک بورڈ نے خادم سرور کے نام ایک لیگل نوٹس بھی بھیج کر ان سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن خادم نے سرے سے خارج کر دیا جس کے بعد بورڈ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .