۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
خواجہ معین الدین چشتی

حوزہ/صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے خلاف تبصرہ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درگاہ تھانہ پولس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے تیرتھ پشکر سروور گھاٹ پر ایک شخص کے ذریعہ صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے خلاف تبصرہ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درگاہ تھانہ پولس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

درگاہ تھانہ افسر دلبیر سنگھ فوجدار کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نوجوان خواجہ معین الدین حسن چشتی پر قابل اعتراض تبصرہ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے فرقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر نامعلوم ملزم کے خلاف درگاہ کمیٹی، درگاہ دیوان سے جڑی خادموں کی دونوں انجمن تنظیموں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے اور ویڈیو جاری کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .