۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جنت البقیع

حوزہ/ اجمیر میں البقیع آرگنائزیشن و تنظیم مشن اہل بیت کی جانب سے مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ علیہا السلام کے روضے کی تعمیر نو کے لیے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں دانشوران اور علماء کرام کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے روضے کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اجمیر/ راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور و معروف خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

اس موقع پر البقیع آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق بدر اور صوفی اسلامک بورڈ کے صدر جناب منصور خان اور مشن اہل بیت کے چیف سید فضل معین چشتی نے کہا کہ اس کانفرنس کا اصل مقصد جنت البقیع میں سو سال قبل توڑی گئی حضرت سیدہ بی بی فاطمہ الزہرا طیبہ شہزادی کونین کی مزار مبارک کو مکمل تعمیر نو کی آواز بلند کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں ملک بھر کے نامور شخصیات نے اہل بیت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مزار زہرا کو دوبارہ تعمیر نو کرانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام اب جلد سے جلد شروع کر دینا چاہئے۔

اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

اس کانفرنس میں مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا کلب جواد نقوی، مولانا سید منتظر مہندی، محمد علی قادری، سید حبیب احمد الحسینی، امن عباس، علی قادری، کامران حیدر، مطلوب مہدی، پنجابی صوفی راج زین، توشار گاندھی، سوامی سارنگ، سندیپ پانڈے سمیت دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن سید زادگان کے سابق صدر سید معین حسین چشتی، سابق سیکرٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ، سید غفار کاظمی، سید راحت موتی والا سمیت خدامین خواجہ بھی موجود رہے۔

اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Sufi Islamic Board IN 23:32 - 2024/05/06
    0 0
    Since the Saudi Arabian Government is leaving J it's Radicle Wahabi Ideology the Rebuilding of Jannatul Baqi Shrines will send a very positive message to the World .https://www.facebook.com/share/p/5sdEN14oD1WJELcf/?mibextid=xfxF2i