۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خواجہ معین الدین چشتی

حوزہ/ درگاہ خواجہ معین الدین چشتی سے آئے ہوئے وفد کی حرم امام رضا (ع) نے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درگاہ خواجہ معین الدین چشتی سے آئے ہوئے وفد کی حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں سید افضل معین چشتی اور انکے ھمراہ لوگوں سے گفتگو ہوئی۔

اس درمیان فضل معین چشتی اجمیری نے خواجہ معین الدین چشتی کی معروف رباعیاں سنائیں جو اھل بیت اطھار علیھم السلام کے لئے خواجہ نے نظم کی ہیں، اور ساتھ ہی خواجہ معین الدین چشتی کی مشہور رباعی کو بھی پڑھا:

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین (ع)
دین است حسین، دین پناہ است حسین (ع)
سر داد، نداد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین (ع)

انہوں نے مزید کہا: اجمیر کی درگاہ سے ھمیشہ حرم امام رضا (ع) میں لوگ زیارت حضرت امام رضا ع کے لئے آتے رہتے ہیں۔

اس کے بعد شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ ڈاکٹر ذوالفقاری نے بھی فضیلت اھل بیت اطھار (ع) میں احادیث نقل کی اور امام رئوف کی معرفت و زیارت کے آداب سے روشناس کرایا، جس سے آئے ہوئے مھمان خوش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ آج بھی خواجہ اجمیری کی درگاہ کے دروازے جب بھی کھلتے ہین تو من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ پڑھکر کھلتے ہیں۔

اس ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر ذوالفقاری نے آئے ہوئے وفد کی خدمت میں حرم امام رضا (ع) اور حرم امام حسین (ع) کی بارگاہ کے تحفے پیش کئے، اور اس وفد کے سربراہ افضل معین چشتی نے خواجہ اجمیری کی معروف رباعی کا طغرہ ڈاکٹر ذوالفقاری کی خدمت میں پیش کیا اور ھفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کی اور درگاہ اجمیر شریف میں آنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے دوران خادم حرم امام رضا (ع) جناب سلیمانی اور مولانا سید مناظر حسین نقوی بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .