حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری کے دفتر میں ان سے ملاقات اور مشترکہ علمی اور قرآنی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں، عراق میں حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی جانب سے اجراء ہونے والے علمی، ثقافتی اور قرآنی پروگراموں کے تعلق سے مشترکہ تعاون سمیت اربعین حسینی کے عظیم موقع پر آستانہ قدس رضوی کی جانب سے زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کی خصوصی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔