جمعہ 22 ستمبر 2023 - 14:07
حوزہ علمیہ قم کے استادِ اخلاق اور بزرگ عالم دین آیت اللہ صلواتی دعوت حق کو لبیک کہہ گئے

حوزہ/ حوزه علمیه قم کے استادِ اخلاق اور بزرگ عالم دین آیت اللہ غلام رضا صلواتی ایک طویل مدت مکتب امام صادق علیہ السّلام کی خدمت کرنے کے بعد آج دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه قم کے استادِ اخلاق اور بزرگ عالم دین آیت اللہ غلام رضا صلواتی ایک طویل مدت مکتب امام صادق علیہ السّلام کی خدمت کرنے کے بعد آج دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم و مغفور آیت اللہ غلام رضا صلواتی کے جسد خاکی کو کل بروز ہفتہ مسجد امام حسن عسکری علیہ السّلام سے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی جانب جلوس کی شکل میں لے جایا جائے گا۔

آیت اللہ غلام رضا صلواتی کا شمار حوزه علمیه قم کے بزرگ اساتذہ میں سے ہوتا تھا اور آپ کو حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا سمیت قم کی تاریخی مسجد، مسجد امام حسن عسکری علیہ السّلام میں نمازِ جماعت کی امامت کرنے کی سعادت بھی حاصل رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha