۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رئیسی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں امریکا اور دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اختتامی پریس کانفرنس کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں امریکا اور دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اپنی اختتامی پریس کانفرنس میں کہا: قیدیوں کے تبادلے میں قطر کے تعمیری رول پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران امید کرتا ہے کہ امریکہ اور یورپ ایٹمی معاہدے کے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کريں گے اور ایران پر عائد غیر منصفانہ پابندیاں ختم کر دیں گے۔

حجت الاسلام رئیسی نے مزید کہا: اس سلسلے میں ہم نے کبھی بھی مذاکرات کی میز کو ترک نہیں کیا ۔ لیکن ایٹمی معاہدے کے دوسرے فریقوں نے غلط اندازے لگاتے ہوئے، بلووں سے امید باندھ لی لیکن ایرانی قوم نے مغربی ملکوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔

انہوں نے کہا: اگر امریکہ ایٹمی معاہدے کے متعلق کئے گئے اپنے وعدوں کی پابندی کرے تو اب بھی ایک اچھا معاہدہ ہو سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ اسلامی ایران نے کہا: ہمارے تعلقات علاقائي ملکوں کے ساتھ اچھے ہیں اور اب سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات بحال ہو گئے ہیں اور ہم ان تعلقات میں مزید توسیع کا ارادہ رکھتے ہيں۔

ایرانی قوم نے مغربی ملکوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .