حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون پر جو ایک اچھا قانون ہے، پوری طرح سے عملدرآمد کرے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے بارے میں امریکہ اور تین یورپی ملکوں کے بیانات کو آمرانہ ، غیر منصفانہ اور تہذیب سے عاری قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے دن سے اور طویل عرصے تک اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایٹمی معاہدے پر عمل کرتا آیا ہے جبکہ یہی چار ممالک تھے جنہوں نے شروع دن سے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ لہذا ان سے ہی باز پرس کیا جانی چاہیے اور انہیں سزا بھی دی جانی چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے نکل جانے اور یورپ کی جانب سے بھی اس کا ساتھ دیئے جانے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے سے نہیں نکلا بلکہ اس نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں بتدریج کمی کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران نے واضح کردیا ہے کہ فریق مقابل کی جانب سے وعدوں کی پاسداری کی صورت میں سارے اقدامات واپس لیے جاسکتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سامراجی زبان کے استعمال کو مغربی ملکوں کے تئیں ایرانی عوام میں پائی جانے والی نفرت میں اضافہ کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس درمیان "عالمی صیہونیزم کا مسخرہ" مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرلے تو وہ کیا اس کے بڑے بھی ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جو بات ہمیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکے ہوئے ہيں وہ اسلامی تعلیمات اور اس کی اساس ہے جس میں عام لوگوں کے قتل کا سبب بننے والے ہتھیاروں، چاہے کیمیائی ہوں یا ایٹمی، کی تیاری کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ کی ایٹمی بمباری میں دولاکھ بیس ہزار جاپانیوں کے قتل عام اور اسی طرح یمنی عوام کے محاصرے اور مغربی ملکوں کے جنگی طیاروں کے ذریعے بازاروں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کی جانے والی بمباری کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ عام شہریوں اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام تو امریکہ اور یورپ کا وتیرہ ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اس طریقے کو قبول نہیں کرتا اور اسی لیے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا سوچتا بھی نہیں البتہ ہم ملکی ضرورت کے مطابق ایٹمی توانائی کے حصول کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران یورینیم کی افزودگی صرف بیس فی صد تک محدود نہیں رکھے گا۔ ایران کو جس مقدار میں یورینیم افزودہ بنانے کی ضرورت ہوگی انجام دے گا، مثال کے طور پر ایٹمی پروپیلروں اور یا دیگر کاموں کے لیے ہم یورینیم کی افزودگی کو ساٹھ فی صد تک لے جاسکتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے میں درج افزودگی کی سطح اور مدت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ، چند برس کا یہ معاہدہ جو طے پایا ہے اگر مغرب نے اس پر عمل کیا تو ہم بھی اس پر مقررہ مدت تک ہی عمل کریں گے۔ البتہ یورپ والے جانتے ہیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صراحت کے ساتھ فرمایا کہ " ایٹمی ہتھیار ایک بہانہ ہے وہ (مغرب) تو روائتی ہتھیاروں تک بھی ہماری رسائی کے مخالف ہیں، کیونکہ وہ ایران کی طاقت کے عناصر کو اس سے چھیننا چاہتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ حقیقت یہ ہے کہ مستقبل قریب میں ایٹمی بجلی گھر دنیا بھر میں پاکیزہ اور صاف ستھری توانائی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہوں گے جس کے لیے یورینیم کی افزدگی ضروری ہوگی اور ہم اس دن کا انتظار نہیں کرسکتے بلکہ آئندہ کی ضرورت کے اس کام کو ہمیں آج سے ہی شروع کرنا ہوگا۔
آپ نے فرمایا کہ مغرب والے چاہتے ہیں کہ جب ایران کو ایٹمی توانائی کی ضرورت پڑے تو وہ ان کے آگے ہاتھ پھیلائے اور وہ ہماری ضرورت کو اپنی بالادستی، چوہدارہٹ اور باج گیری کے لیے استعمال کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید فرمائی کہ ایران اسلامی دیگر معاملات کی طرح ایٹمی معاملے میں بھی پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور ملکی مصلحت، حال اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق پوری طاقت کے ساتھ قدم آگے بڑھائے گا۔

ہماری جوہری توانائی کا حصول مغربی ممالک کے استفادے کی طرح نہیں/اپنی ملکی ضروریات کی فراہمی میں پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
حوزہ/جو بات ہمیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکے ہوئے ہيں وہ اسلامی تعلیمات اور اس کی اساس ہے جس میں عام لوگوں کے قتل کا سبب بننے والے ہتھیاروں، چاہے کیمیائی ہوں یا ایٹمی، کی تیاری کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
-
اگر اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھا دی جائیں تو ہم بھی جوہری معاہدے میں واپس آجائیں گے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح ایرانی فضائیہ کے آفیسرز سے ہوئی ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کو دنیا کے لیے شگفت انگیز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا:…
-
عالمی یوم پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
ایٹمی ہتھیار کی بنیاد ہی بد نیتی و سفاکیت پر مبنی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ ایسا کوئی بھی ایٹمی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن ہو اسکا کوئی جواز نہیں،ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے انسانیت کےلئے ایسا خطرہ پیدا کردیا…
-
گزشتہ چند سالوں میں مختلف ممالک کے متعدد افراد امامزادہ صالح(ع) کے مزار پر حلقہ بگوش اسلام ہوئے
حوزہ/176 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران، ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع صالح (ع) امام باڑے میں اسلام کا قبول کیا۔
-
امریکہ کی معاشی جنگ ناکام ہوگئی ہے، ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی، ایرانی صدر
حوزہ/ ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم کو ایک روشن مستقبل کی یقین دہانی کرائی ہے، کیونکہ امریکہ کی معاشی جنگ ناکام ہوگئی ہے، اور اس کے بعد ایک نیا باب شروع…
-
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی:
ایرانی قوم نے مغربی ملکوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں امریکا اور دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اختتامی پریس کانفرنس کی ہے۔
-
امریکہ میں ایٹمی جنگ کے خطرات سے عوام کو ہوشیار کیا جارہا ہے
حوزہ/ امریکہ میں عوام کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے ہوشیار کیا جارہا ہے۔ ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں کو بتایا جارہا ہیکہ ایٹمی حملے کی صورت میں انہیں…
-
ٹرمپ کے متنازعہ فیصلوں پر چلی بائیڈن کی تلوار
حوزہ/ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلوں میں سے کئی کو تبدیل کردیا ہے۔
-
تلاوت قرآن کریم کی اہمیت اور لازمی تجوید سے لاعلمی
حوزہ/ تجوید کی اہمیت و عظمت اس بات سے اندازہ لگائیں کہ اس کہ بغیر نماز کی صحت مشکل ہے اور نماز کی قبولیت پر سارے اعمال کی قبولیت کا دارومدار ہے۔ اب اگر…
-
بائیڈن کا وقت شروع ہوچکا ہے!
حوزہ/ اگر حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتر زندگی کے لئے کام نہیں کرتی ہے تو اسے اسی طرح ذلت آمیز رخصتی پر مجبور کردیا جاتاہے ۔
-
حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر، قم میں بین الاقوامی سمینار بعنوان"آثار سید مرتضیٰ علم الہدی" کا انعقاد
حوزہ/ قم المقدسہ میں بین الاقوامی سمینار بعنوان"آثارسید مرتضیٰ علم الہدی"اور ان کے علمی آثار کی تقریب رونمائی امام علی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد…
-
حوزہ علمیہ بغداد نے چوتھی صدی میں مذہب تشیع کی حفاظت کی، وزیر مذہبی امور ایران
حوزہ/ وزیر برائے مذہبی امور ایران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ بغداد نے چوتھی صدی میں مذہب تشیع کی حفاظت کی،کہاکہ حوزہ علمیہ بغداد کے دور میں شیعہ…
-
عالمی جوہری ادارے کے سابق برطانوی مندوب؛
20 فیصد یورنیم کی افزودگی کے آغاز کو ایران کیجانب سے بائیڈن حکومت کیلئے ایک اسٹرٹیجک پیغام سمجھا جائے
حوزہ/عالمی جوہری ادارے میں تعینات برطانیہ کے سابق مندوب نے ایران میں 20 فیصد یورنیم کی افزودگی کے آغاز کو ایران کیجانب سے بائیڈن حکومت کیلئے ایک اسٹرٹیجک…
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری کی آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جدید داخلی ہتھیاروں کی پیداوار نے دشمن کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا ہے ، آج بھی آٹھ سالہ دفاع…
-
امام جمعہ بادرود:
ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے
حوزہ / ایران کے شہر بادورد کے امام جمعہ نے کہا: مغربی ممالک جمہوریہ اسلامی پر دباؤ ڈال کر اپنے مطلوبہ معاہدے کا متن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
-
رضاکار فورس کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
ایران کی اسٹریٹیجک ڈیپتھ ختم کرنا چاہتا تھا دشمن مگر شکست سے دوچار ہوا
حوزہ/ بسیج (رضاکار فورس) کی تشکیل کی مناسبت سے کثیر تعداد میں بسیجیوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب…
-
تل ابیب کے وزیر خارجہ کی ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں دوبارہ دھمکیاں، ایران نے جواب میں اسرائیل کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا
حوزہ/ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ، "ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کے دہانے…
-
کویت نے بھی اسرائیل کے خلاف محاذ کھول دیا
حوزہ/ ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں کویت کے مستقل نمائندے نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے…
-
ایرانی ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ:
وعدوں اور معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے تک ایرانی ایٹمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
حوزہ / ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا: جب تک امریکہ اور مغربی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے، ایران کی ایٹمی سرگرمیاں…
-
ایران ایک مستقل معاہدہ چاہتا ہے؛ ایرانی وزیر خارجہ
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ثالثوں اور دیگر ممالک کے متعدد وزرائے خارجہ کے ذریعے…
آپ کا تبصرہ